BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 June, 2006, 10:12 GMT 15:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہار نجکاری کے راستے پر

برسات کے موسم میں ریاست بہار سے ایک منظر
بہار میں جن مسائل کے لیئے سرکاری عملے کو ذمہ دار تصور کیا جاتا تھا حکومت ان کے حل کے لیئے نجکاری کا راستہ اپنا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں بہترطبی خدمات کا معاملہ ہو یا شہروں کی صفائی کا مسئلہ، حکومت کی جانب سے ان کاموں کے لیئے ٹھیکے داروں کو دعوت دی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا خیال ہے کہ صفائی، صحت، تعلیم اور دیگر خدمات میں نجی شعبے کے اشتراک سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

ریاست کے تمام چھ میڈیکل کالجوں اور تمام اضلاع کے صدر ہسپتالوں میں حکومت ’ڈائگونسٹک سنٹرز‘ کھولنے کے لیئے پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجی کمپنیوں سے ٹنڈر طلب کر رہی ہے۔ ان نجی کمپنیوں سے حکومت یہ توقع رکھتی ہے کہ ایکسرے اور دیگر طبی جانچ کی سہولت فراہم کرے۔

سرکاری ہسپتالوں میں مختلف امراض کے ماہرین کو بھی کانٹریکٹ پر اپنی خدمات دینے کی دعوت دی جا رہی ہے۔ اس کے تحت صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ایک دن کی ڈیوٹی کے لیئے انہیں پانچ سو روپے کی بھی آفر ہے۔

اسی طرح سرکاری اسکولوں میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیئے اساتذہ بھی کانٹریکٹ پر رکھے جا رہے ہیں۔ پرائمری اسکولوں میں ’شکھچا متر‘ یعنی تعلیم دوست نام سے نو ماہ کے لیئے پندرہ سو روپے ماہانہ پرٹیچر کی خدمات پہلے سے ہی لی جا رہی ہیں۔

پٹنہ میں غلاظت کے لیئے میونسپل کارپوریشن کے اہل کاروں کو کئی بار ہائی کورٹ کی سرزنش کا شکار ہونا پڑا ہے۔ اب پٹنہ میونسپل کارپوریشن نے پچاس فی صد وارڈوں کی صفائی کے لیئے نجی ایجنسی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت کچرے کی صفائی کے ساتھ ساتھ ٹیکس وصولی کی ذمہ داری بھی نجی ایجنسیوں کی ہی ہوگی۔

لاقانونیت اور نکسلی تشدد سے نمٹنے کے لیئے حکومت نے ’سیپ‘ یعنی اسپیشل آگزلییری پولیس کے نام سے نئی پولیس فورس قائم کی ہے۔ ’سیپ‘ میں سابق فوجی جوانوں کی خدمات ٹھیکے پر لی گئی ہیں۔ یہ دس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر اپنی خدمات حکومت کو دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ان اقدامات کی بعض حلقوں سے تنقید بھی ہورہی ہے۔ اسی موضوع پر ہوئی بحث میں حصہ لیتے ہوئے ممبئ آئی آئی ٹی کے پروفیسر ششر سنہا نے کہا کہ ’صحت جیسی خدمات حکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ دنیا کا کوئی ترقی پذیر ملک ایسا نہیں ہے جہاں صحت کو نجی ہاتھوں میں دیا گیا ہو۔‘ پرفیسر سنہا کا کہنا ہے کہ حکومت نجکاری کے نام پر اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے۔

صحافی شریکانت کہتے ہیں کہ ہسپتالوں میں نجکاری کی سرکاری مہم کے نتیجہ میں طبی جانچ کے لیئے بازار کے ریٹ پر پیسے لیئے جا رہے ہیں۔ شریکانت کہتے ہیں: ’غریب مریض پہلے بھی پریشان تھے، آئندہ بھی پریشان رہیں گے۔‘

ڈاکیہڈاک کےساتھ کنڈوم
بہار میں ڈاکخانوں کی صورت تبدیل
آرسینیک والا پانیزہریلا پانی
ریاست بہار میں آرسنک کا خطرہ
سیاست اور سماج
بہار پنچایتی انتخابات: ایک خاموش انقلاب
نتیش کی مشکل
کوٹہ پر بہار کے وزیراعلیٰ کی مشکل
بنگلہ خالی کر دیا
لالو پرساد سرکاری رہائش گاہ سے نکل گئے
اسی بارے میں
مونگیر سے میلان تک
24 April, 2005 | انڈیا
ِبہار کا باہمت پنٹو
15 December, 2004 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد