BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 April, 2005, 12:10 GMT 17:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مونگیر سے میلان تک

بہار کے ایک نوجوان فیشن ڈیزائنر
’ کچھ نیا کرنا چاہتا ہوں جس سے کہ ملک میں دھماکہ ہوجائے‘
بھارتی ریاست بہار کے دورافتادہ گاؤں کے ایک نوجوان فیشن ڈیزائنر کو اس کی تخلیقی صلاحیتوں کے سبب فیشن کی دنیا کے گڑھ اور اٹلی کے مشہور شہر میلان میں کام کرنے کی دعوت ملی ہے۔

دنیا کی مشہور فیشن ڈیزائنر ڈوناٹیلا ورساچے نے ابھرتے ہوئے بھارتی ڈیزائنر شہزاد کلیم کو اپنے ساتھ کام کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔

شہزاد کلیم ابھی صرف چوبیس برس کے ہیں لیکن فیشن کی دنیا میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ حال ہی میں انہوں نے لیکمی فیشن ہاؤس کے ایک مقابلے میں حصہ لیا اور آخری چھ امیدواروں میں ان کا نام آیا۔

ان چھ افراد میں سے کسی ایک کے انتخاب کے لیے ڈوناٹیلا ورساچے میلان سے ہندوستان آئیں اور وہ شہزاد کے کام سے اس قدر متاثر ہوئيں کہ خود ڈوناٹیلا نے اپنے ساتھ کام کے لیےشہزاد کو میلان آنے کی دعوت دی ہے۔

اس طرح فیشن کی دنیا کے اہم ترین مراکز میں سے ایک مرکز اطالوی شہر میلان جانے کا کسی ہندوستانی کا یہ پہلا موقع ہے۔ لیکمی فیشن شو میں بھی شہزاد کے کام کو کافی سراہا گیا ہے۔

بی بی سی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ’میرا خواب تھا کہ ایسے بڑے شو میں میرے ڈيزائنز کی نمائش ہو اور یہ اتنی جلدی پورا ہوگیا کہ یقین نہیں آتا ہے‘۔

شہزاد نے بتایا کہ اس وقت ان کی زندگی میں بہت سی چیزیں ایک ہی ساتھ ہو رہی ہیں اور انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ خوشی سے ساتویں آسمان پر جھوم رہے ہیں۔

شہزاد کا کہنا تھا کہ ’ مئی کے پہلے ہفتے میں میلان جاؤں گا اور وہاں میری کوشش ہوگی کہ اپنی قابلیت کا بھرپور استعمال کروں۔ وہاں میرے لیے سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ واپس آ کر میلان کے تجربات اپنے ملک میں استعمال کروں۔ کچھ نیا کرنا چاہتا ہوں جس سے کہ ملک میں دھماکہ ہوجائے‘۔

شہزاد نے بتایا کہ جب وہ دسویں کلاس کے طالب علم تھے تب ہی سے انہیں فیشن ڈیزائنگ کا شوق تھا۔’شوق سے میں اسکول کے یونیفارم میں تبدیلیاں کر دیتا تھا اس کے لیے کئی بار اساتذہ سے ڈانٹ بھی پڑی۔ پھر میں خود اپنے لباس بنانے لگا۔ شروع ہی سے اسکیچنگ کا شوق تھا۔ پہلےمیں پہاڑ ندی نالے بناتا تھا پھر لباسوں کے اسکیچ بنانے لگا۔ میرے والد ڈاکٹر ہیں اور وہ چاہتے تھے کہ میں بھی ڈاکٹر بنوں اس لیے انہیں اعتراض بھی تھا لیکن میں نے انہیں قائل کر لیا اور اب وہ میری کار کردگی سے بہت خوش ہیں‘۔

 وہاں میرے لیے سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ واپس آ کر میلان کے تجربات اپنے ملک میں استعمال کروں
شہزاد کلیم

شہزاد نےحال ہی میں مشہور فلمی اداکارہ کرینہ کپور کے لیے بھی ایک لباس ڈیزائن کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’ لیکمی فیشن ہاؤس میں ہونے والے ایک مقابلے میں کرینہ کپور کے لیے ایک لباس بنانے کا مقابلہ ہوا۔ بہت لوگ تھے اور کرینہ کو ان میں سے اپنا ایک سوٹ پسند کرنا تھا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس میں بھی میں کامیاب رہا۔ کرینہ کو لباس تیار کر کے دے چکا ہوں اور جلد ہی ایک پارٹی میں وہ خاص ڈریس پہننے والی ہیں‘۔

شہزاد کلیم کا کہنا ہے کہ ابھی وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں ہیں اس لیے کسی خاص اسٹائل میں کام کرنا نہیں چاہتے بلکہ تمام جہتوں میں اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔ ان کے مطابق کافی دنوں سے ایک ہی طرح کے فیشن پر توجہ دی جاتی ہے اور ضرورت ہے کہ کچھ نیا کیا جائے۔

شہزاد کلیم کا تعلق ملک کی ایک پسماندہ ریاست بہارمیں ضلع مونگیرکے ایک گاؤں سے ہے۔ اس نوجوان نے حیدرآباد فیشن انسٹی ٹیوٹ سے ابھی حال ہی میں فیشن ڈیزائنگ کا کورس مکمل کیا ہے۔ فیشن کی دنیا کے لوگوں کا کہنا ہے اس طالب علم میں بلا کی صلاحیت ہے اور اگر اس نے محنت کی اور کام پر توجہ دی تو ایک لمبی ریس کا گھوڑا ثابت ہوگا۔

66انڈین فیشن ویک
بھارتی فیشن کی رنگین دنیا، کیمرے کی انکھ سے
66لاہور فیشن شو
لاہور میں فیشن شو کی تصویری جھلکیاں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد