رقم بانٹنے پر لالو پرساد پرمقدمہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی انتخابی کمیشن کے حکم پر ریلوے کے وزیر اور راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کےخلاف پٹنہ میں ایک مقدمہ درج کیا گيا ہے۔ لالو یادو پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزي کرتے ہوۓ جھگیوں اور جھونپڑیوں میں رہنے والے بعض افراد میں رقم تقسیم کی ہے۔ بہار میں فروری میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابی کمیشن کے حکم پر یہ رپورٹ بہار کے چیف الیکٹورل افسر کے کے ساہا نے بہٹا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔ اس سے قبل مسٹر یادو نے ان الزامات کی تردید کی تھی کہ انہوں نے غریبوں میں پیسے بانٹ کر کسی قسم کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتتہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے ایک وفد نے انتخابی کمیشن سے ملاقات کی ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ لالو یادو کےخلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انتخابی کمیشن نے لالو پرساد یادو کو نوٹس دیا ہے اور ان سے پوچھا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے پیش نظر کیوں نہ انکی جماعت کی منظوری منسوخ کر دی جاۓ۔ لالو یادو کو اس نوٹس کا جواب 24 دسمبر تک دینا ہے۔ لالو یادو کی جماعت کا کہنا ہے کہ انتخابی کمیشن اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور تحقیقات کے بعد سچائی سامنے آ جائے گی۔ لالو پرساد جب بعض خواتین کو پیسے دے رہے تھے تو یہ منظر بعض ٹی وی چینلز بھی ریکارڈ کر رہے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||