BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 September, 2004, 02:51 GMT 07:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایڈوانی کہیں نا میں غلط ہوں‘
News image
بھارت میں ریلوے کے مرکزی وزیر اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرشاد یادو نے ایک بار پھر ملک کے سابق نائب وزیراعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ایل کے ایڈوانی پر الزام لگایا ہے کہ وہ سن انیس سو سینتالیس میں قائد اعظم محمد علی جناح پر کیے جانے والے ایک حملے میں ملوث تھے۔

بی بی سی کے نامہ نگار منی کانت ٹھاکر سے بات کرتے ہوئے لالو یادو نے کہا کہ ایڈوانی ان کی جماعت پر شدید نکتہ چینی کرتے رہے ہیں اور خود انہیں بھی چارہ چور کہتے رہے ہیں لیکن وہ بقول ان کے ’سزا یافتہ‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم کی پاکستان میں وہی قدر ومنزلت اور عزت و احترام ہے جو ہندوستان میں مہاتما گاندھی کا ہے۔

لالو یادو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایک عدالت میں ایل کے ایڈوانی کے خلاف ایک مقدمہ پیش ہوا تھا جس میں ان پر اور چھ دیگر افراد پر مختلف الزام تھے۔ اور ان چھ افراد کو عدالت نے سزا سنائی تھی۔ ’آج ایڈوانی ہمارے ملک کے بڑے لیڈر بنے پھرتے ہیں۔‘

بھارت میں ریلوے کے وزیر نے جو پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں کہا کہ اگر ایل کے ایڈوانی سمجھتے ہیں کہ ’میں ان کے خلاف غلط الزام لگا رہا ہوں تو وہ جواب کیوں نہیں دیتے۔‘ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی بات غلط نکلی تو وہ ایل کے ایڈوانی سے معافی مانگ لیں گے۔

لالو پرساد یادو نے ایل کے ایڈوانی پر یہ الزام پہلے بھی عائد کیا تھا جس کے جواب میں بی جے پی کے ترجمان اور نائب صدر مختار عباس نقوی نے لالو پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں لالو پرشاد یادو نے کہا کہ لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر گجرات کے شہر گودھرا میں ہوا کیا تھا جس کے باعث فسادات کی آگ بھڑک اٹھی۔

انہوں نے اس الزام کو بلا جواز اور غلط قرار دیا کہ وہ مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے یہ مسئلہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دل میں آج تک یہ بات ہے ک گودھرا میں ایسا کیا ہوا تھا جس سے معاملات ہاتھوں سے نکل گئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد