 | | | لالو پرساد اور رابڑی دیوی اس سرکاری رہائش میں پندرہ سال سے مقیم تھے۔ |
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد نے پندرہ سال بعد سرکاری رہائش خالی کر دی ہے۔ حالیہ انتخابات میں ناکامی کے بعد سول انتظامیہ کی جانب سے سابق وزیر اعلی اور لالو کی اہلیہ رابڑی دیوی کو یہ نوٹس مل گیا تھا کہ وہ پندرہ سالوں سے جس بڑے بنگلے میں رہائش پذیر تھے، اسے خالی کر دیں کر دیں۔ لالو اور رابڑی نے اس بنگلے میں اپنی ضرورت کے مطابق کئی رد و بدل بھی کرائے تھے جہاں لالو پرساد اپنے مویشی بھی پال رکھے تھے۔ لالو گائے پالنے کے شوقین ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ ان کے پاس گائے، گھوڑوں سمیت دو سو کے قریب جانور ہیں۔ لالو کے مویشیوں کے علاوہ انکا اپنا خاندان بھی بھر پور ہے۔ لالو اور رابڑی کے نو بچے ہیں۔
|