BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لالوجی 144 روپے میں خریدیں
لالوجی
پٹنہ کی دوکانوں میں اس کھلونے کی فروخت سے لالو پرساد پھولے نہیں سما رہے
بہار کے سابق وزیر اعلی اور مرکزی وزیر ریل لالو پرساد یادو کو اپنے چاہنے والوں کا ایک نیا حلقہ ملا ہے اور یہ حلقہ ہے بچوں کا۔دراصل بہار کے بچوں کے لیے لالو جی نام کا نیا کھلونا آیا ہے

پٹنہ کی دکانوں میں اس کھلونے کی فروخت سے لالو پرساد پھولے نہیں سما رہے۔

بچوں میں اپنی مقبولیت کے ذریعے انہیں اپنے ووٹروں کو متاثر کرنے کی امید ہو رہی ہوگی۔

لالو پرساد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’دیکھو ہم کتنے مقبول ہیں ہر گھر میں لوگ ہم سے کھیل رہے ہیں‘۔

خبر ساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ کھلونہ ممبئی کی ایک کمپنی نے بنایا ہے جو پٹنہ کی دوکانوں میں 144 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس گڈے کے بالوں کا اسٹائل لالو پرساد کی طرح ہے۔اور انہیں کی طرح اس کھلونے کو سفید کرتا اور پاجامہ پہنایا گیا ہے۔

بہار کے حالیہ انتخابات میں کوئی بھی سیاسی جماعت حکومت نہیں بنا سکی تھی۔اس سال اکتوبر اور نومبر میں وہاں نئے انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس میں کوئی حیرانی نہیں ہوگی کہ لالو یادو اس مرتبہ اپنی انتخابی مہم میں اپنی پارٹی کے انتخابی نشان لال ٹین کے ساتھ ساتھ لالوجی نام کے اس گڈے کو بھی استعمال کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد