لالوپرساد کی پارٹی کو نوٹس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں الیکشن کمیشن نے ریاست گجرات کے فسادات پر مبنی سی ڈیز کی نمائش پر بہار کی حکمران جماعت راشٹریہ جنتادل کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل کمیشن نےانتخابی مہم کے دوران گودھرا واقعےاور گجرات فسادات کو بطور موضوع استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔گجرات میں بدترین قسم کے فرقہ وارنہ فسادت میں دوہزار سے زیادہ مسلمان مارے گئے تھے۔ بہار میں اپوزیشن جماعتوں نے لالو پرساد یادو کی پارٹی کے خلاف انتخابی کمیشن سے شکایت کی تھی کہ راشٹریہ جنتادل کے کارکن مسلم آبادی والے علاقوں ميں ایسی سی ڈیز دکھارہے ہیں جس میں گجرات فسادات کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اس سے فرقہ وارانہ ماحول میں اضافہ ہوگا۔ پارٹی کے صدر لالو پرساد یادو نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فلموں سے انکی پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بہار میں انتخابی کمیشن کے اعلیٰ افسر کے سی ساہا نے یہ نوٹس راشٹریہ جنتادل کے ریاستی صدر عبدالباری کے نام جاری کیا ہے۔ کمیشن نے نوٹس میں آر جے ڈی سے وضاحت طلب کی ہے کہ آیا یہ فلم انتخابی مہم کے لیے استعمال کی جارہی تھی اور اگر ایسا ہے تو کیا کمیشن سے اسکی اجازت طلب کی گئی تھی۔ جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی کی سیاسی حیثیت کو کلعدم قرار دیا جا سکتا۔ لالو پرساد یادو نےاس خبر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات فسادات پر مبنی فلموں کا انکی پارٹی سے کوئي تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی نے انتخابی مہم کے لیے قوّالیوں پر مبنی کچھ سی ڈیز تقسیم کی تھیں اور کمیشن نے انکی اجازت بھی دی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||