BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 February, 2005, 12:49 GMT 17:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پٹنہ: اذان تنازعہ، جج دباؤ میں

ہائیکورٹ
مسٹرگارگ کا کہنا ہے کہ انہیں بدنام کیا گیا ہے
پٹنہ ہائی کورٹ کے ایک جج نے بہار سے اپنا تبادلہ کرنےکی درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں عوام میں بدنام کرنے کی کوشش کی گئي ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کا تبادلہ کر دیا جائے۔

جمعہ کے روز مذکورہ جج نے لاؤڈاسپیکر کے ذریعے آذان دینے پرانتظامیہ کی سرزنش کی تھی۔ مسلم برادری نے اس تنبیہ کےخلاف ہائی کورٹ میں احتجاج بھی کیا ہے۔

پٹنہ ہائی کورٹ سے بالکل متصل ایک مسجد ہے جس میں لاؤڈاسپیکر پر آذان دی جاتی ہے۔ اس آذان سے عدالت کی کارروائی متاثر ہورہی تھی۔

پٹنہ ہائی کورٹ کے جج آر ایس گارگ نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ اور سپریٹنڈنٹ آف پولیس کو عدالت میں طلب کیا تھا۔

بعدازاں پولیس نے مسجد کے مؤذن کو پکڑ لیا۔ اس واقعے سے علاقے کی مسلم برادری میں زبردست غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور ایک بڑے ہجوم نے ہائی کورٹ میں اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خبروں کے مطابق مذکورہ جج کے خلاف بھی نعرے بازی ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے بعد میں مؤذن کو رہا کردیا۔

اطلاعات کے مطابق جسٹس گارگ نے پولیس سے یہ پوچھا تھا کہ کورٹ کی سابقہ ہدایات کے مطابق جب عدالتی کارروائي جاری ہو اس وقت لاؤڈاسپیکر سے آذان دینا کیا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے؟۔ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے موذن کوگرفتار کرنے کے احکامات نہیں دیے تھے۔

مسٹرگارگ کا کہنا ہے کہ انہیں بدنام کیا گیا ہے اور ایسی صورت میں وہ پٹنہ میں اپنے فرائض سر انجام نہیں دے سکتے اور اسی لیے انہوں نے تبادلہ کی اپیل کی ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے چیف جسٹس آف انڈیا کو ایک خط بھی لکھا ہے۔

ادھر علاقے کی کچھ مسلم تنظیموں نے اس معاملے پر آپس میں مٹینگ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمام تنظیموں نےاس بات پراتفاق کیا ہے کہ اس معاملے میں عدالت کے فیصلے کی تعمیل کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد