BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پندرہ سال بعد لالو کا راج ختم
لالو پرساد
این ڈی اے محاذ کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے
بہار اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کے مطابق پندرہ برس بعدلالو پرساد یادو کے اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے محاذ کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور راشٹریہ جنتادل اور کانگریس اتحاد کافی پیچھے ہے۔

دو سو تینتالیس نسشتوں والی بہار اسمبلی میں بی جے پی اور جنتا دل یونائٹڈ اتحاد کو ایک سو چالیس سے زائد سیٹوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ کانگریس اور آر جے ڈی اتحاد ایکہتر سیٹوں پر ہی آگے ہے۔ رام ولاس پاسوان کی جماعت لوک جن شکتی پارٹی صرف پندرہ نسشتوں پر آگے ہے۔

نئے وزارت اعلٰی کے عہدے کےامیدوار جے ڈی یو کے رہنما نتیش کمار ہیں۔

بہار میں گزشتہ پندرہ برسوں سے لالو پرساد یادو کی جماعت بر سر اقتدار تھی۔ گزشتہ عام انتخابات میں انہوں نے ریاست میں اچھی کامیابی حاصل کی تھی جسکے سبب وہ موجودہ حکومت میں کانگریس کے اہم اتحادی ہیں۔ لیکن مرکز میں حکمراں یو پی اے اتحاد بہار انتخابات میں بکھرا ہوا تھا اور نتیجہ سامنے ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق عام طور پر بہار میں لالو کی کامیابی کا راز یہ تھا کہ یادو، پچھڑی ذات کے ہندو اور مسلمان انکے ساتھ تھے لیکن اس بار اقلیتی فرقے کے راۓ دہندگان نے لالو کا ساتھ نہیں دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لالو پرساد نے عوام سے بہت سے وعدے کیے لیکن تین بار اقتدار میں آنے کے باوجود انہیں پورا نہیں کیا اس لیے انہیں سخت قسم کی حکومت مخالف رجحان کا سامنا تھا۔

رجہانات کے سامنے آتے ہی دلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا ہے کہ بہار کے عوام تبدیلی چاہتے تھے اور نتائج اسی کی غمازی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’تبدیلی اور بہتر حکومت کےلیے سبھی برداریوں نے ووٹ دیا ہے۔ پہلی حکومت سے لوگ اکتا گئے تھے اور ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔ بہار میں ہمیں بڑے چیلنجیز کا سامنا ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر انہیں حل کرنا ممکن نہیں اس لیے ہمیں سبھی کا تعاون چاہیے۔ ہماری حکومت بہار کی ترقی کے لیے کام کریگی‘۔

نتیش کمار نے منصفانہ انتخابات کے لیے انتخابی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے لالو پرساد یادو پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلے کو وہ تسلیم کرتے ہیں۔

نتیش کمار جنتا دل یو کے سینئر لیڈر ہیں۔ان کا تعلق کرمی ذات کی اکثریت والے ضلع نالندہ سے ہے۔ وہ ایک انجینئیر ہیں۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے باوجود انہیں سیکولر ذہنیت کامانا جاتا ہے۔

’ہم کتنےمقبول ہیں‘
لوگ گھر گھر میں لالو جی سے کھیل رہے ہیں
66ہیما، لالو کی فین
ہیما ’فین‘ ہیں تو لالو ’ایئرکنڈیشن‘
66’لالو لاجواب ہیں‘
رابڑی دیوی کے بقول لالو سیاست میں یکتا ہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد