’نشریاتی حقوق کے لیئے بولی دیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین کرکٹ بورڈ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے عالمی ٹورنامنٹس کے نشریاتی حقوق خریدنے کے لیئے بولی دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ آئندہ سال کرکٹ کے عالمی کپ کے مقابلوں کے بعد پچپن کروڑ ڈالر کے موجودہ ٹھیکے کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل آئندہ آٹھ سال کے دوران ہونے والے عالمی مقابلوں کے نشریاتی حقوق کو فروخت کررہا ہے۔ اس عرصے میں دو ورلڈ کپ اور چیمپین ٹرافی کے تین مقابلے ہونے ہیں۔ انڈین کرکٹ بور ڈ کے نائب صدر للت مودی نے بھارت کے ایک اخبار کو بتایا انڈین کرکٹ بورڈ نشریاتی حقوق حاصل کرنے کے لیئے بولی دینے میں سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں سرگرم ہے۔ بولی میں دلچسپی ظاہر کرنے والوں کو ستمبر کے آخر میں دبئی طلب کیا گیاتھا۔ انڈین کرکٹ بورڈ جس کا شمار دنیا کی امیر ترین کرکٹ بورڈز میں ہوتا ہے وہ اس ٹھیکہ کو آگے ٹھیکے پر دے کر بہت منافع کما سکتا ہے۔ سن دوہزار گیارہ کا ورلڈ کپ برصغیر میں منعقد ہونا قرار پایا ہے جس سے انڈین کرکٹ بورڈ کو کافی آمدنی متوقع ہے۔ بین الاقومی کرکٹ کونسل کے نشریاتی حقوق کے حالیہ ٹھیکے کی مدت سات سال تھی جو سن دو ہزار سات ختم ہو رہی ہے۔ یہ ٹھیکہ روپرٹ مرڈوک کی کمپنی گوبل کرکٹ کارپوریشن پر کے پاس ہے۔ ٹھیکے کی نئی مدت کے دوران آئی سی سی کے آٹھ بڑے ٹورنامنٹس ہونا ہیں جن میں دو ٹونٹی ٹونٹی کے عالمی مقابلے، انڈر نائٹین کے ورلڈ کپس اور خواتین کے دو عالمی مقابلے شامل ہیں۔ کچھ اندازوں کے مطابق نئی بولی ایک ارب ڈالر کے قریب ہو گی۔ آئی سی سی کے ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر برائن مرگاٹرایڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ آئی سی سی نے صرف ایک مرتبہ ہی اپنی نشریاتی حقوق بیچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل کرکٹ کونسل نے اپنا ٹھیکہ سنچری ٹیلی ویژن کو دے دیا تھا اور اسی طرح انڈین کرکٹ بورڈ بھی یہ ٹھیکہ آگے کسی اور کمپنی کو دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کو اس بولی سے نہیں نکالا جاسکتا ہے۔ بی سی سی آئی نے اس سال فروری میں اپنی نشریاتی حقوق اکسٹھ کروڑ بیس لاکھ ڈالر میں فروخت کیئے تھے اور اگلے چار سال میں اپنے تمام معاہدوں سے ایک ارب ڈالر کی آمدنی کی توقع کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں انضمام سماعت: کارروائی مکمل27 September, 2006 | کھیل انضمام، ٹیمپرنگ کے الزام سے بری28 September, 2006 | کھیل پاکستان کی فتح ہوئی: انضمام28 September, 2006 | کھیل کرکٹ ماہرین نے پانسہ پلٹ دیا 29 September, 2006 | کھیل یونس خان کپتان بن گئے29 September, 2006 | کھیل ’مالی نقصان پورا نہیں کرینگے‘01 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||