انضمام سماعت: کارروائی مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی لندن کے گراؤنڈ اوول میں جمعرات کے روز پاکستان کے کپتان انضمام الحق کے خلاف انضباطی کارروائی کی سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ بال ٹیمپرنگ اور کرکٹ کے کھیل کو بدنام کرنے جیسے الزامات سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کر لیئے گئے ہیں اور جمعرات کو ان کو آئی سی سی کو پیش کر دیا جائے گا۔ آئی سی سی کے چیف ریفری رانجن مدوگالے، جو دو روزہ کارروائی کی صدارت کر رہے ہیں، جمعرات کے روز اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
بیس اگست کو اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انضمام نے ایمپائر کی طرف سے لگائے بال ٹیمپرنگ کے الزام کے بعد میدان میں واپس جانے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ اوول کی سماعت سننے کوچ باب وولمر کے ساتھ آئے۔ بدھ کی صبح اوول آنے والے پہلے شخص رانجن مدوگالے تھے جو برطانوی وقت کے مطابق ساڑے آٹھ بجے وہاں پہنچے۔ ان سے ٹھیک پندرہ منٹ بعد بلی ڈاکٹرو، مائیک پراکٹر اور ڈگ کاوئی ایک ہی ٹیکسی میں آئے۔
انضمام ایمپائر ڈیرل ہیئر سے کچھ دیر پہلے اوول پہنچ گئے تھے۔ ڈیرل ہیئر نے صحافیوں سے کہا: ’کوئی بیان نہیں۔ آپ سب کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے‘۔ انگلینڈ کی طرف سے کیون پیٹرسن، پال کولنگوڈ اور ائین بیل نے تحریری بیان دیئے ہیں لیکن وہ خود اوول نہیں آئے۔ برطانوی اخبار گارڈین کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انضمام نے کہا ہے کہ ’یقیناً میں نے کچھ دباؤ محسوس کیا تھا۔ لیکن اپنے اندر مجھے معلوم تھا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور میں اپنے عمل پر مطمئن تھا‘۔ | اسی بارے میں انضمام کا بیان شروع26 September, 2006 | کھیل گنگولی امپائرز کے سب سے ناپسندیدہ27 September, 2006 | کھیل ڈیرل ہیئر قوانین کے مطابق تھے: محبوب25 September, 2006 | کھیل آئی سی سی: نسلی تعصب پر ضابطہ24 September, 2006 | کھیل ’آئی سی سی نہیں عدالت جانا چاہیے‘22 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||