آئی سی سی: نسلی تعصب پر ضابطہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی دبئی میں دو روزہ اجلاس کے دوران نسلی تعصب کے انسداد سے متعلق ضابطے میں توسیع کرنے پر غور کرے گی۔ یہ اجلاس پیر کو ختم ہوگا۔ اگر اجلاس میں نئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق ہوگیا تو اس کے تحت ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ممالک کو اجازت ہوگی کہ میدان سے ان تماشائیوں کو نکلوا سکیں جو نسلی جرم کا ارتکاب کریں گے۔ ایسے تماشائیوں پر زندگی بھر میچ نہ دیکھنے کی پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔ اگر میزبان ملک نے اس ضابطے کو لاگو نہ کیا تو اسے انٹرنیشنل ٹیموں کی فہرست سے خارج کردیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ بھی نسلی تعصب کے خاتمے کے لیئے کئی اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔ امکان ہے کہ نئے اقدامات کی منظوری کی صورت میں میدان میں موجود شائقین ٹیکسٹ پیغام یا ٹیلیفون ہاٹ لائن کے ذریعے حکام کو وہاں ہونے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بارے میں مطلع کرسکیں گے۔ آئی سی سی نے سب سے پہلے 2003 میں نسلی تعصب سے متعلق ضابطہ متعارف کروایا تھا جس کے بعد 2005 میں اس میں ترمیم کی گئی تھی۔ گزشتہ سرما میں جنوبی افریقی ٹیم کے آسٹریلیا کے دورے کے بعد ضرورت محسوس کی گئی کہ اس ضابطے میں مزید توسیع کی جائے۔ میچ کے دوران جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے تماشائیوں کی جانب سے نسلی تعصب کے واقعات کی شکایت کی تھی۔ | اسی بارے میں آئی سی سی: ایک منٹ کی خاموشی11 October, 2005 | کھیل بھارت کو آئی سی سی کی وارننگ 17 January, 2006 | کھیل امپائر کے خلاف اپیل کے حق پر غور06 May, 2006 | کھیل سماعت:تاریخ کا اعلان آج متوقع 25 August, 2006 | کھیل ’آئی سی سی نہیں عدالت جانا چاہیے‘22 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||