بھارت کو آئی سی سی کی وارننگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کرکٹ ٹیموں کے شیڈول کو بدلنے سے باز رہے۔ آئی سی سی کی بھارت کو وارننگ اس بیان کے بعد دی گئی ہے جس میں بھارت نے دھمکی دی تھی کہ وہ اس سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے بعد اس ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گا۔ بھارت کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اکتوبر ہونے کی وجہ سے بورڈ کو حاصل ہونے والے آمدنی کم ہو جاتی ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ نے بی سی سی آئی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ وہ جو کچھ کرنے کا سوچ رہا ہے وہ آئی سی سی کے رولز کے خلاف ہے اور وہ اس سے باز رہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر للت مودی نے سوموار کو کہا تھا کہ بھارتی ٹیم 2007، 2008 اور 2009 میں اکتوبر کے مہینے میں فارغ نہیں ہو گی اور وہ یہ بات آئی سی سی کو کئی مرتبہ بتا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا ’ہم نے آئی سی سی کے ساتھ کوئی معاہدہ تو کیا نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے ہم مستقبل میں کھیلنے کے پابند ہوں۔‘ بھارت اگلے تین سال اکتوبر میں آسٹریلوی ٹیم کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سال چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سات نومبر سے پانچ نومبر تک ہو رہا ہے۔ سن 2008 میں بھی ٹورنامنٹ انہیں تاریخوں میں ہو گا۔ اگر آسٹریلیا کے دورہ بھارت کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی جاتی ہے تو ٹورنامنٹ دو بہترین ٹیموں سے محروم ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا اجراء سن 1998 میں کیا گیا تھا اور اس کا بنیادی مقصد آئی سی سی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||