BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئی سی سی نہیں عدالت: عمران

ڈیرل ہیئر
ڈیرل ہیئر نے اوول ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے خیال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اوول ٹیسٹ قضیئے کے بعد آئی سی سی کے بجائے عدالت سے رجوع کرنا چاہیئے تھا۔

عمران خان نے کراچی میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیئے آئی سی سی کی سماعت بہت مشکل ہوگی جس میں قانونی طور پر ڈیرل ہیئر کو حمایت حاصل ہوگی کیونکہ آسٹریلوی امپائر یہ مؤقف اختیار کرسکتے ہیں کہ اس نے آئی سی سی کے قانون کے تحت صحیح فیصلے کئے ہیں اور اگر آئی سی سی اس کے خلاف ایکشن لیتی ہے تو ہیئر آئی سی سی کے خلاف عدالت میں جاسکتے ہیں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان کے پاس صرف ایک ہی راستہ تھا کہ عدالت سے رجوع کیا جاتا اور ہیئر سے بال ٹمپرنگ کا ثبوت مانگا جاتا۔ ثبوت فراہم نہ کرنے پر ہیئر مشکل میں پھنس سکتے تھے۔ وہ اگر انضمام الحق کی جگہ کپتان ہوتے تو ہیئر سے ثبوت مانگتے کہ انہوں نے کس بنیاد یہ کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بے ایمانی کی ہے اور گیند کے ساتھ گڑبڑ ہوئی ہے۔

عمران خان نے ڈیرل ہیئر کے رویے کو انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کپتان ہوتے تو دن کے اختتام پر بھرپور احتجاج کرتے اور کہتے کہ چونکہ یہ معاملہ ہتک عزت کا ہے لہذا ہم عدالت میں جائیں گے لیکن انضمام الحق نے پہلے توچپ کرکے ہیئر کے اقدام کو تسلیم کرلیا بعد میں ڈریسنگ روم سے باہر ہی نہیں نکلے۔

عمران خان کو یقین ہے کہ آئی سی سی ڈیرل ہیئر کو چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے میچوں میں کھڑا نہیں کرے گی۔

عمران خان اس بات پر بھی سخت ناراض ہیں کہ جب آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہہ دیا تھا کہ اگر وہ ڈیرل ہیئر سے خوش نہیں ہے تو اس بارے میں تحریری طور پر آئی سی سی کو آ گاہ کرے لیکن شہریارخان نے وہ بھی نہیں کیا۔

ڈیرل ہیئراس سے پہلے بھی
ڈیرل ہیئر شہ سرخیوں میں جگہ پاتے رہے ہیں۔
ظہیر عباس نتائج پتہ تھے
ٹیم نےاحتجاج عزت کے لیئے کیا: ظہیر عباس
سٹیو وا’ اصول پسند ڈیرل‘
آسٹریلیا میں امپائر ڈیرل ہیئر کی حمایت
ڈیرل ہئر کی پیشکش
31 اگست تک 5 لاکھ ڈالر: ہیئر کی شرائط
ڈیرل ہیئرڈیرل ہیئر کی صفائی
’ آئی سی سی نے تحریری پیشکش مانگی تھی‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد