یونس خان کپتان بن گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی کی طرف سے انضمام الحق پر چار میچوں کی پابندی کی وجہ سے پاکستان نے یونس خان کو کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ یونس خان اگلے ماہ انڈیا میں کھیلی جانی والی چیئمپیز ٹرافی کے میچوں میں ٹیم کی کپتانی کریں گے اور اگر پاکستان کی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تو اس میچ میں انضمام الحق بھی کھیل سکیں گے۔ یونس خان پہلے بھی پاکستان کی دو ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔یونس خان نے ون ڈے میچوں میں دو سینچریاں اور پچیس نصف سینچریاں سکور کر رکھی ہیں۔ انضمام الحق 2002 سے پاکستان کی ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ یونس خان ان کے نائب کپتان ہیں۔ یونس خان نے کہا کہ انضمام الحق پاکستان کے ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی ہیں لیکن ان کی غیر موجودگی ٹیم کے لیئے ایک چیلنج کے کم نہیں ہے۔ | اسی بارے میں انضمام، ٹیمپرنگ کے الزام سے بری28 September, 2006 | کھیل ہیئر چیمپیئن ٹرافی سے باہر28 September, 2006 | کھیل یہ اخلاقی جیت ہے: سابق کرکٹرز28 September, 2006 | کھیل پاکستان کی فتح ہوئی: انضمام28 September, 2006 | کھیل کرکٹ ماہرین نے پانسہ پلٹ دیا 29 September, 2006 | کھیل انضمام بری: دنیا بھر میں شہ سرخیاں29 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||