BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکن سیریز: سچن کی واپسی

سچن تندولکر
سچن کندھے میں چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے والے سہ فریقی سیریز کے لیئے ٹیم کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس دورے کے لیئے پندرہ رکنی ٹیم میں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کو بھی شامل کیا گيا ہے۔ بھارتی ٹیم دس اگست کو سری لنکا کے لیئے روانہ ہوگی۔

سری لنکا میں چودہ اگست سے سہ فریقی ون ڈے سیریز شروع ہو رہی ہے جس میں میزبان سری لنکا کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی حصہ لے گی۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ انتیس اگست کو کھیلا جائے گا۔

نئی ٹیم میں رابن اتھپا، انیل کمبلے اور وینوگوپال کو جگہ نہیں ملی ہے جبکہ
آل راؤنڈر دنیش مونگیا کو ایک بار پھر موقع دیا گیا ہے۔

سیکشن کمیٹی کے چئرمین کرن مورے نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے گزشتہ دوروں کی کار کردگی کے بنیاد پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کرن مورے نے کہا کہ انیل کمبلے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور انہیں مناسب موقع پر ٹیم میں شامل کیا جائےگا۔

دنیش مونگیا کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں ان کی کار کردگی اچھی رہی ہے اور ان کی بلے بازی اور بائیں ہاتھ سے سپن بالنگ ٹیم کے لیئے بڑی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

سچن تندولکر کی ٹیم میں واپسی کافی دنوں کے بعد ہوئی ہے۔ وہ کندھے میں چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے اور کافی دنوں ٹیم میں واپسی کے لیئے کوشش کر رہے تھے۔

چوٹ سے قبل کئی میچوں میں ان کی کار کردگی اچھی نہیں تھی جس کی وجہ سے یہ سننے میں آ رہا تھا کہ سچن کا دور ختم ہوگیا ہے۔

شائقین اور کھیل کے تجزیہ کار سب ہی اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کی دوبارہ واپسی کیسی رہے گی اور سری لنکا دورے میں سب کی نگاہیں سچن تندولکر کے کھیل پر ہی رہیں گی۔ سہ ملکی سیریز کا آغاز چودہ اگست سے ہوگا۔

سری لنکن سیریز کے لیئے انڈین ٹیم:

راہول ڈراوڈ ( کپتان)، وریندر سہواگ، سچن تندولکر، یووراج سنگھ، محمد کیف، سریش رینا، ایم ایس دھونی، عرفان پٹھان، رامیش پوار، ہری بھجن سنگھ، آجیت آکارکر، ایس سری ناتھ، دنیش مونگیا، مناف پٹیل اور آر پی سنگھ۔

سچن اور راہولبھارتی کرکٹ کا دیوتا
کیا سچن کی جگہ ڈراویڈ نے لے لی ہے؟
سچن تندولکرسچن کے بلے کا وزن؟
اس سوال پرسچن تندولکر خفا کیوں ہوتے ہیں؟
سچن ٹنڈولکرتندولکر کا ریکارڈ
تندولکر کا ٹیسٹ سینچریوں کا ریکارڈ
سچن تندولکرتندولکر پھر ان فٹ
سچن انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد