سچن سری لنکا ٹور کے لیئے فٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے مشہور بلے باز سچن تندولکر سری لنکا کے آئندہ دورے کے لیئے فٹ قرار دے دیئے گئے ہیں۔ انڈین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کے فزیو جان گلوسٹن نے سچن کا فٹنس ٹیسٹ لیا تھا اور انہوں نے اپنی رپورٹ بورڈ کو سونپ دی ہے۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے سکریٹری نرنجن شاہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’ کلوسٹن کی رپورٹ کے مطابق سچن آئندہ سری لنکا دورے کے لیئے فٹ ہیں‘۔ کندھے میں چوٹ کے سبب سچن تندولکر کافی دنوں سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے لیکن آپریشن کے بعد سے وہ کھیل میں دوبارہ واپسی کے لیئے کوشاں ہیں۔ سری لنکا دورے کے لیئے جلد ہی انڈین سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہونے والی ہے اور امکان ہے کہ وہ اس دورے کے لیئے ٹیم میں شامل کیئے جائیں گے۔ سری لنکا میں آئندہ چودہ اگست سے سہ فریقی ون ڈے سیریز شروع ہو رہی ہے جس میں میزبان سری لنکا کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی حصہ لے گی۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ انتیس اگست کو کھیلا جائے گا۔ کندھے کے کامیاب آپریشن کے بعد سچن نے کافی پریکٹس کی ہے اور حال ہی میں انگلینڈ میں کلب کرکٹ میں انہوں نے تین سنچریاں سکور کیں جبکہ پاکستان کے خلاف ساتھ ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی انہوں نے نصف سنچری بنائی تھی۔ تینتیس سالہ سچن بھارت میں ماسٹر بلاسٹر کے نام سے مشہورہیں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلوں میں وہ اپنی شاندار بیٹنگ کے لیئے جانے جاتے ہیں لیکن چوٹ سے قبل کئی میچوں میں ان کی کار کردگی اچھی نہیں تھی جس کے سبب کئی جانب سے یہ آوازیں اٹھنے لگیں تھیں کہ اب سچن کا دور ختم ہوگیا ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ سچن میں اب بھی کرکٹ باقی ہے اور وہ آئندہ ورلڈ کپ تک کھیلیں گے۔ ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑی ہیں اور وہ بہتر کھیل رہے ہیں ایسے میں لٹل ماسٹر پر ذرا دباؤ بھی ہے۔ شائقین اور کھیل کے تجزیہ کار سبھی اس بات کے منتظر ہیں کہ اب دوبارہ ان کی واپسی کیسی رہے گی اوراگر سری لنکا دورے میں انہیں شامل کیا گیا تو سب کی نگاہیں سچن تندولکر کے کھیل پر ہی رہیں گی۔ | اسی بارے میں تندولکر صحت یابی کی راہ پر01 April, 2006 | کھیل ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا معاہدہ04 May, 2006 | کھیل ’تندولکر ابھی نہیں کھیلیں گے‘23 May, 2006 | کھیل بریڈمین اورگارنر سب سے بہترین01 June, 2006 | کھیل ’وہ کرکٹر جنہیں گھٹنے لے بیٹھے‘03 June, 2006 | کھیل تندولکر عالمی رینکنگ میں پیچھے28 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||