BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 October, 2006, 09:30 GMT 14:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کی 51 رنز سے شکست
کپتان فلیمنگ نے نیوز لینڈ کی بلے بازی کو استحکام بخشا
ہندوستان کے شہر موہالی میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 51 رنز سے شکست دیدی ہے۔اس طرح نیوزی لینڈ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہوگئی ہے۔

پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے 275 رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم 47ویں اوور میں 223 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بدھ کی صبح پاکستانی کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے سٹائرس اور کپتان فلیمنگ کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے کل 274 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد یوسف اور شعیب ملک نے بھی نصف سنچریاں بنائیں لیکن وہ کامیابی نہیں دلاسکیں۔ شعیب ملک نے چالیسیوں اوور میں 64 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 70گیندوں کی مدد سے کل 52 رنز بنائے اور بیالیسیوں اوور میں کیچ ہوگئے۔

اس سے قبل محمد یوسف 92 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 71 رنز بناکر سینتسویں اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ انہیں بانڈ کی گیند پر فلیمنگ نے کیچ کیا۔ انہوں نےمیچ کے 30ویں اوور میں 66گیندوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی جس میں سات چوکے شامل تھے۔ یوسف کے بعد عبدالرزاق کریز پر آئے لیکن صرف چھ رنز بناکر اکتالیسویں اوور میں پویلین لوٹ گئے۔

شعیب ملک اور محمد یوسف نے پاکستان کے لیے 94 رنز کی شراکت کی۔

محمد حفیظ، جن کی وجہ سے پاکستان کے لیے کامیابی کی کچھ امید بندھی تھی، تیرہویں اوور میں ہی 43 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں اورام کی گیند پر میککولم نے کیچ کیا۔ ان کے تینتالیس رنز میں آٹھ چوکے شامل تھے۔

محمد حفیظ کی جگہ شاہد آفریدی بیٹنگ کرنے کے لیے آئے۔ لیکن سترہویں اوور میں شاہد آفریدی بھی پویلین واپس لوٹ گئے۔ جب وہ چار رنز کے سکور پر تھے تو اورام کی گیند پر بانڈ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ جن کی جگہ شعیب ملک میدان میں اترے۔

آج دوپہر پاکستان کی طرف سے عمران فرحت اور محمد حفیظ نے اننگز کی شروعات کی۔ لیکن چوتھے اوور میں ہی اوپنر عمران فرحت صرف چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے وہ پہلے بلےباز تھے اور انہیں بانڈ کی گیند پر مِلز نے کیچ کیا۔

عمران فرحت کی جگہ کپتان یونس خان میدان میں اترے۔ لیکن نویں اوور میں صرف دو رنز کے سکور پر کپتان یونس خان مِلز کی گیند پر ونسنٹ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے جس کے بعد محمد یوسف نے ان کی جگہ سنبھالی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان سٹیفن فلیمنگ اور سکوٹ سٹائرس کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف مقررہ پچاس اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔

کپتان فلیمنگ کا عالمی ریکارڈ
 میچ سٹیفن فلیمنگ کے لیے اہم تھا کیونکہ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس میچ کے ساتھ ہی وہ پہلے کیپٹن ہوگئے جس نے کسی ٹیم کی ایک روزہ میچوں میں 194 بار قیادت کی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان فلیمنگ نے 80 رنز جبکہ سکوٹ سٹائرس نے 86 رنز بناکر ٹیم کی لڑکھڑاتی ہوئی بیٹنگ کو استحکام بخشا۔ سٹائرس نیوز لینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ سٹائرس کے 86 رنز میں دس چوکے شامل تھے اور انہیں عمرگل کی گیند پر افتخار انجم نے کیچ کیا۔

کپتان سٹیفن فلیمنگ نے، جنہوں نے ابتدائی نقصان کے بعد نیوزی لینڈ کی بلے بازی کو استحکام بخشا، 28 ویں اوور میں 76گیندوں میں ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

فلیمنگ نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بہترین 80 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر 38ویں اوور میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان فلیمنگ اور سٹائرس نے108رنز کی پارٹنرشپِ مکمل کی۔

آج کا میچ سٹیفن فلیمنگ کے لیے اہم تھا کیونکہ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس میچ کے ساتھ ہی وہ پہلے کیپٹن ہوگئے جس نے کسی ٹیم کی ایک روزہ میچوں میں 194 بار قیادت کی۔

دوسرے اوور کی دوسری گیند پر عمر گل نے نیوزی لینڈ کے اوپنر ونسنٹ کو بولڈ کر دیا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا سکور تین رنز تھا۔ ساتویں اوور میں نوید الحسن نے نیوزی لینڈ کے دوسرے کھلاڑی نیتھن ایسٹل کو بھی آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ یونس خان نے لیا۔

دو وکٹوں کے نقصان کے بعد کپتان فلیمنِگ نے نیوزی لینڈ کو سہارا دیا اور فلٹن کے ساتھ مل کررن ریٹ میں اضافہ کیا۔

دوسرے اوور میں ہی عمر گل نے اوپنر ونسنٹ کو بولڈ کردیا
لیکن میچ کے پندرہویں اوور میں ہی فلٹن افتخار انجم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم پھر مشکل میں پھنستی نظر آئی جس کے بعد فلٹن کی جگہ سٹائرس میدان میں اترے۔

پاکستان کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کی طرف سے بالنگ کا آغاز نوید الحسن اور عمر گل نے کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے اوس کی وجہ سے پہلے بالنگ کو ترجیح دی۔ اوس پر قابو پانے کے لیے گھاس پر ایک خاص قسم کا کیمیکل جھڑکا کیا گیا ہے۔

پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی تاہم نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں تھیں۔ ہمیش مارشل کی جگہ پیٹرفلٹن نے لی جو بیمار ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے جبکہ سپنر جیتن پٹیل پر جیمز فرینکلن کو ترجیح دی گئی۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان یونس خان نے کہا تھا کہ وہ سیمی فائنل میں جانے کے لیے مسلسل جیت کے علاوہ کسی بات پر انحصار نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا ہے وہ یہ معاملہ تیسرے یعنی اس کے بعد کے میچ پر چھوڑنا نہیں چاہتے اور کوشش کریں گے کہ اس میچ میں دو پوئنٹ حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ہار یا جیت ٹیم اچھا کھیل کھیلنے کی کوشش کرے گی اور انہوں نے ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں رکھا کہ میچ جیتنا ہی ضروری ہے کیونکہ وہ کیپٹن ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم
سٹیفن فلیمنگ (کپتان)، ناتھن اسٹل، شین بونڈ، جیمز فرینکلن، پیٹر فولٹن، مارک گلیسپی، برینڈن میک کولم، ہمیش مارشل، کیلی ملز، جیکب اورم، جیتن پٹیل، سکوٹ سٹائرس، ڈینئل ویٹوری اور لیو ونسیٹ۔

پاکستان کی ٹیم
یونس خان (کپتان)، شاہد آفریدی، یاسر عرفات، کامران اکمل، راؤ افتخارانجم، عمران فرحت، عمر گل، محمد حفیظ، فیصل اقبال، شعیب ملک، رانا نویدالحسن، عبدالرزاق، عبدالرحمن اور محمد یوسف۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد