’کیویز‘ کے خلاف ٹیم کی تیاریاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے کا میچ بدھ کو موہالی میں کھیل رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم کا مقصد ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا جائے۔ سٹیفن فلیمنگ 1997 سے نیوزی لینڈ کے کپتان ہیں اور اب ون ڈے انٹرنیشنل کے اپنے 194 واں میچ کی کپتانی کے بعد فلیمنگ ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بنالیں گے۔ اس مرتبہ دباؤ نیوزی لینڈ کی ٹیم پر ہے کیونکہ اگر وہ شکست سے دوچار ہوئے تو سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ ابھی تک پاکستان نے ایک میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سری لنکا کی ٹیم کن ہرایا ہے۔ یونس خان کا کہنا ہے ’ہمیں اپنے اگلے میچ کا بے چینی سے انتظار ہے‘۔ ٹیم کے لیئے یہ جیت بہت ہمت افزا ثابت ہوئی ہے کیونکہ ٹیم پچھلے کئی ہفتوں سے کئی طرح کے مسائل کا شکار ہے۔ انضمام پر میچ کھیلنے کی پابندی ہے اور شعیب اور آصف ڈوپنگ ٹیسٹ کے بعد دو سال کے لیئے بین کردیئے گئے ہیں۔ شعیب اور آصف کی جگہ ٹیم میں راؤ افتخار اور عمر گل کو شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو بالنگ کوچ وقار یونس کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے شیڈول کی وجہ سے پچھلے ایک ہفتہ سے پریکٹس کررہی ہے اور یہ بات بھی ٹیم کے حق میں جاتی ہے۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہماری فتح نے ثابت کردیا ہے کہ ٹیم غیر مناسب حالات میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی اہل ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس میچ کی بنیاد پر ہم اپنی کوششیں اور توجہ کم نہیں کر سکتے ’کیونکہ اگر ہم اگلے دو میچ ہار گئے تو یہ جیت بھی ضائع جائے گی‘۔ ان کا کہنا ہے ’سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیئے ہر میچ ہی سیمی فائنل سے کم نہیں‘۔ نیوزی لینڈ نے اب تک ایک میچ جیتا ہے اور میں اسے شکست ہوئی ہے۔ کپتان فلیمنگ کا خیال ہے کہ ٹیم کا مسئلہ ’غیر مستحکم‘ کارکردگی ہے۔ لیکن پاکستانی ٹیم کے مقابلے میں ان کے پاس 14 فٹ کھلاڑی موجود ہیں جبکہ وہ موہالی کی باؤنسی وکٹ کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستان نے پہلا میچ جیت لیا17 October, 2006 | کھیل سری لنکانے نیوزی لینڈ کو ہرادیا20 October, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز کی شاندار کامیابی08 October, 2006 | کھیل انڈیا نے انگلینڈ کو ہرا دیا15 October, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا18 October, 2006 | کھیل پاکستان سری لنکا سکور کارڈ17 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||