ژاک کالس نے تاریخ بنا دی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے سنیچر کو ایسٹ لندن میں زمبابوے کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس میچ کی خاص بات ژاک کالس کے چھبیس رن اور دو وکٹیں تھیں جس کے بعد ان کا نام ریکارڈ کی کتابوں میں چلا گیا۔ آل راؤنڈر ژاک کالس ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ دونوں میں آٹھ ہزار رن اور دو سو وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا بھی ایک روزہ کرکٹ میں آٹھ ہزار رن اور دو سو وکٹیں لے چکے ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ریکارڈ ژاک کالس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے سرگارفیلڈ سوبرز کے پاس ہے۔ ژاک ہنری کالس سولہ اکتوبر انیس سو پچھتر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ کا آغاز انیس سو چھیانوے میں اور ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز انیس سو پچانوے میں انگلینڈ کے خلاف کیا۔ کالس اب تک ایک سو دو ٹیسٹ میچ، دو تینتیس ایک روزہ میچ اور دو بیس بیس اووروں کے میچ کھیل چکے ہیں۔ ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے چوبیس سنچریاں اور چالیس نصف سنچریاں جبکہ ایک روزہ میچوں میں انہوں نے تیرہ سنچریاں اور چھپن نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ | اسی بارے میں کالس کی اکیسویں سنچری05 April, 2005 | کھیل کالس کی عمدہ بیٹنگ25 March, 2006 | کھیل پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی04 December, 2005 | کھیل جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز جیت گیا12 October, 2003 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||