| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز جیت گیا
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن میچ میں سات وکٹ سے شکست دے ون ڈے سیریز دو کے مقابلے میں تین میچوں سے جیت لی ہے۔ پاکستان کی ٹیم راولپنڈی میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے انچاس اعشاریہ تین اووروں میں ایک سو بانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ محمد حفیظ پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے نیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ایک روزہ سیریز میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین یوسف یوحنا اس میچ میں کوئی رن بنا سکے اور بغیر کوئی رن بنائے پولوک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ یاسر حمید پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین تھے۔ وہ اٹھائیس رنز بناکر نیل کی گیند پر کالس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ کپتان انضمام الحق آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے۔ وہ سترہ رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ یونس خان چوبیس رنز بنا کر پیٹرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔شعیب ملک بیس رنز بنا کر پیٹرسن کی گیند پر نیل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ عبدالرزاق آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی تھے۔ وہ اڑتیس رنز بنا کر نتینی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوگئے۔ وکٹ کیپر راشد لطیف پچیس رنز بنا کر پولاک کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہو گئے۔ محمد سمیع نے بائیس رنز بنائے۔ وہ نتینی کی گیند پر کالس کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ شعیب اختر پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ وہ چھ رنز بنا کر پولاک کی گیند پر متبادل کھلاڑی واں وک کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ایک روزہ سیریز کا یہ فیصلہ کن میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ موجودہ سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ نے دو دو ایک روزہ میچ جیت رکھے ہیں۔ پاکستان نے لاہور میں ہونے والے دونوں میچ جیتے تھے جبکہ جنوبی افریقہ نے فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کے کپتان انضمام الحق اور آل راؤنڈر عبدالرزاق پاکستان کی ٹیم میں واپس آگئے ہیں جبکہ سپنر دانش کنیریا سیریز میں پہلی بار کھیل رہے ہیں۔ انضمام الحق اور عبدالرزاق زخمی ہونے کے باعث فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے میچوں میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ کی ٹیم کپتان گریم سمتھ اور آل راؤنڈر اینڈریو ہال پر پابندی لگنے کے بعد بظاہر مشکلات کا شکار نظر آتی ہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے بیٹسمین نیل میکنزی اور بالر ڈاؤسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میچ میں جنوبی افریقہ کی قیادت وکٹ کیپر مارک باؤچر کر رہے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||