کالس کی عمدہ بیٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے ڈربن میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 140 رن بنائے ہیں۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں تین سو انہتر رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات ژاک کالس کے بہتر رن ہیں اور وہ ابھی آؤٹ نہیں ہوئے۔ جنوبی افریقہ کے پہلے دو کھلاڑی دس رن پر آؤٹ ہو گئےتھے لیکن اس کے بعد ڈی ولیرز اور کالس کے درمیان ایک سو تیس رن کی شراکت ہوئی جو ابھی جاری ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے رکی پونٹنگ نے ایک سو تین اور مائیکل ہسی نے پچھتر رن بنائے۔ شین وارن نے اکتیس گیندوں پر چھتیس رن بنا کر ٹیم کے سکور کو چار سو کے قریب لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے نتینی اور نیل نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ کالس نے دو وکٹیں لیں۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا جیت چکا ہے۔ | اسی بارے میں پونٹنگ: سربریڈمین کا ریکارڈ برابر24 March, 2006 | کھیل تفصیلی سکور کارڈ18 March, 2006 | کھیل آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو ہرا دیا18 March, 2006 | کھیل تاریخ ساز میچ، جنوبی افریقہ فاتح12 March, 2006 | کھیل آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ پر فتح05 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||