آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سٹیورٹ کلارک نے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سٹیورٹ کلارک نے پہلی اننگز میں پانچ جبکہ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔اگر وہ ایک اور وکٹ حاصل کرنےمیں کامیاب ہو جاتے تو وہ پہلے ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے آسٹریلوی بولر ہوتے۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 205 اور دوسری اننگز میں 197 رنز سکور کیے۔ آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے صرف پچانوے رنز بنانے تھے جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔آسٹریلیا کی گرنے والی تینوں وکٹیں مکھائیا نیتنی نے حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی دونوں اننگز میں کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچری مکمل نہ کر سکا۔ جے روڈلف اکستالیس رنز کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں اوپنر میتیھو ہیڈن کے شاندار 94 رنز کی بدولت 307 رنز بنائے۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا نے وی بی سیریز جیت لی14 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا پہلا فائنل ہار گیا10 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا: شکست کا سلسلہ طویل19 June, 2005 | کھیل آسٹریلیا بنگلہ دیش جائے گا08 June, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||