کالس کی اکیسویں سنچری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ژاک کالس نے جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ انہوں نے پیر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر نہ صرف اپنی ٹیم کو شکست سے بچایا بلکہ جنوبی افریقہ کی طرف سے گیر کرسٹن کا اکیس سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 543 رنز کے جواب میں صرف 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ میچ ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 269 رن بنائے تھے۔ ژاک کالس ایک سو نو رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا اور کئی دوسرے مشہور کھلاڑی سپانسرشپ تنازعے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں تھے۔شیونارائن چندرپال کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے جے روڈلف کے چار کیچ ڈراپ کیے گئے لیکن وہ اس کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔ ژاک کیلس کا بھی ایک کیچ ڈراپ کیا گیا جوویسٹ انڈیز کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے نئے کپتان شیونارائن چندرپال نے 203 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ چندرپال کے علاوہ اوپنر ویول ہائنڈز نے ڈبل سینچری سکور کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||