BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 April, 2005, 17:26 GMT 22:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوبی افریقہ ڈٹ گیا
ژاک کیلس
ژاک کیلس جنوبی افریقہ کے لیے ایک اور شاندار اننگز کھیل رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر کورٹنی برونی کی طرف میچ کے پانچویں دن دو اہم کیچ چھوڑنے کی وجہ جنوبی افریقہ میچ کو برابری پر ختم کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ہیں اور اس کے منجھے ہوئے کھلاڑی ژاک کیلس اور ہرشل گبز وکٹ پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں ٹیم ویسٹ انڈیز کے 543 رنز کے جواب میں صرف 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا اور کئی دوسرے مشہور کھلاڑی سپانسرشپ تنازعے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔شیونارائن چندرپال کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان جی سمتھ نے چونتیس، اے بی ڈی ولیرز نے بیس اور جے روڈلف نے چوبیس رنز سکور کیے۔

ویسٹ انڈیز نے جے روڈلف کے چار کیچ ڈراپ کیے گئے لیکن وہ اس کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔

ژاک کیلس کا بھی ایک کیچ ڈراپ کیا گیا جوویسٹ انڈیز کے لیے مہنگا
ثابت ہو رہا ہے۔

پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے نئے کپتان شیونارائن چندرپال نے 203 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ چندرپال کے علاوہ اوپنر ویول ہانڈز نے ڈبل سینچری سکور کی۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر میکائے نیتنی تیس اوروں میں سو کے قریب رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

جنوبی افریقہ اپنی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں کیا اور تیس کے سکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ آؤٹ ہونے والوں میں کپتان سمتھ، کیلس اور ہرشل گبز شامل تھے۔

جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچری سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ سب سے زیادہ رنز اوپنر ڈی ولیرز اور وکٹ کیپر بیٹسمین نے اکتالیس اکتالیس رنز سکور کیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد