جنوبی افریقہ نو وکٹ سے جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے ترانوے رن کے جواب میں مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر اٹھارویں اوور میں پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ژاک کالس نے چالیس اور کپتان گریم سمتھ نے بیالیس رن بنائے۔ گبز چار رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم بتیسویں اوور میں ترانوے رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بنگلہ دیش کے ابتدائی چار کھلاڑی بیس کے سکور پر ہی آؤٹ ہو گئے تھے۔ لیکن پانچویں وکٹ کی شراکت میں نفیس احمد اور خالد محمود نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی اور سکور تریسٹھ تک پہنچا دیا۔ نفیس اقبال چالیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بلے باز زیادہ جم کر نہ کھیل سکے۔ جنوبی افریقہ کت طرف سے لینگویلڈٹ، مکھایا نتینی اور نِکی بویے نے تین تین اور شان پولاک نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ماہرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کسی ون ڈے ٹورنامنٹ میں فیوریٹ کے طور پر شریک نہیں ہو رہی ہے۔۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نیوزی لینڈ اور سری لنکا میں مسلسل دس ون ڈے انٹرنیشنل ہارنے کے آئی سی سی چمپین ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے آئی ہے ۔ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی جنوبی افریقہ کی امید ژاک کیلس سے بندھی ہوئی ہے جو ورلڈ کپ کے بعد سے زبردست فارم میں ہیں۔ حبیب البشر کے ان فٹ ہونے کے نتیجے میں قیادت کی ذمہ داری راجن صالح کے سپرد کی گئی ہے۔ ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن اہم مواقع پر توقعات پر پورا نہ اترنے کے سبب وہ کوچ ڈیو واٹمور کی مایوسی بڑھادیتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||