سرور گنگولی کے ٹیم میں واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ نےجنوبی افریقہ میں کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سابق کپتان سررو گنگولی کو ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سررو گنگولی قریباً ایک سال سے ٹیم سے علیحدہ ہیں۔بعض مبصرین کا خیال تھا کہ سررو گنگولی کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ ٹیم کے غیر ملکی کوچ گریک چیپل اور سررو گنگولی میں اختلافات کی وجہ سے گنگولی کو ٹیم سے علیحدہ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ راہول ڈراوڈ کو ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا۔ جنوبی افریقہ میں انڈیا کی ٹیم لگا تار تین ون ڈے میچ ہار چکی ہے جس کے بعد ملک میں سررو گنگولی کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے کا دباؤ بڑھ گیا۔ انڈیا کی ٹیم کو پچھلے پندرہ میچوں میں گیارہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گنگولی کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹسمین وی وی ایس لکشمن کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں واپس بلائے جانے کے بعد سررو گنگولی نے کہا کہ وہ ٹیم میں واپسی پر خوش ہیں۔سررو گنگولی انڈیا کے سب سے کامیاب کپتان ماننے جاتے ہیں۔ انڈیا کی ٹیسٹ ٹیم: راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، سررو گنگولی، وسیم جعفر، وریندر سہواگ، گوتھم گھمبیر، وی وی ایس لکشمن، مہندر سنگھ دھونی، عرفان پٹھان، مناف پٹیل، ظہیر خان، سری سانت، انیل کمبلے، ہربجھن سنگھ، دنیش کارتھک، وی آر وی سنگھ۔ | اسی بارے میں سورو گنگولی، اچھے کھلاڑی کا برا سال07 January, 2006 | کھیل گنگولی امپائرز کے سب سے ناپسندیدہ27 September, 2006 | کھیل گنگولی پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ23 February, 2006 | کھیل گنگولی ون ڈے ٹیم سے باہر29 January, 2006 | کھیل گنگولی کا کیرئر خطرے میں؟21 January, 2006 | کھیل گانگولی کرکٹ نہ چھوڑیں: گواسکر26 February, 2006 | کھیل ’میرے خلاف میل کس نےافشا کی‘ 22 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||