BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 November, 2006, 01:56 GMT 06:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈراوڈ اگلے دو میچوں سے باہر
 راہول ڈراوڈ
ماہرین کہتے ہیں کہ راہول ڈراوڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دستیاب ہوں گے
انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ جنوبی افریقہ میں کھیل جا رہی ایک روزہ کرکٹ سیریز کے اگلے دو میچ زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں گے۔

اطلاعات کے مطابق راہول ڈراوڈ کی انگلی پر چوٹ لگی ہوئی ہے جس کے باعث وہ پانچ روزہ میچوں کی اس سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ اگلے دو میچ جنوبی افریقہ نے جیتے ہیں۔

راہول ڈراوڈ کی جگہ وریندر سہواگ انڈیا کی ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ وی وی ایس لکشمن کو ٹیم میں شمولیت کے لیے فوری طور پر جنوبی افریقہ بلایا گیا ہے۔

انڈین کپتان جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران سلپ میں فیلڈنگ کر رہے تھے کہ ان کی انگلی زخمی ہوگئی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ڈراوڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے فٹ ہوجائیں گے۔

ادھر جنوبی افریقہ نے بوئیٹا کی جگہ بلے باز ایشویل پرنس کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ ایشویل اگلے دو ایک روزہ میچوں میں کھیلیں گے۔

جنوبی افریقہ کی سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ ایشویل کو اس لیے واپس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کہ اگر ٹاپ آرڈر کو بدلنا پڑے تو ایشویل کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو کھیلے جانے والے پرو 20 میچ میں ٹیم کے چھ سینئر کھلاڑیوں کو جن میں شان پولک بھی شامل ہیں آرام کا موقع دیا جائے گا۔

اسی بارے میں
انڈیا کو 157 رنز سے شکست
22 November, 2006 | کھیل
ژاک کالس نے تاریخ بنا دی
19 September, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد