جنوبی افریقہ کی برتری 150 رن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈربن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں بنا کسی نقصان کے 64 رن بنا لیے ہیں اور اسے اب بھارت پر 152 رن کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے سکور تین سو اٹھائیس رنز کے جواب میں بھارت کی ٹیم میچ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں دو سو چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کھیل کے تیسرے روز سچن تندولکر نے چھیالیس کے انفرادی سکور پر کھیلنا شروع کیا اور جب ان کا سکور تریسٹھ پر پہنچا تو وہ مکھایا نتینی کا شکار بن گئے۔ سچن کے بعد سورو گنکولی بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ مہندر سنگھ دھونی نے چونتیس رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے دوسراق ابلِ ذکر سکور وی وی ایس لکشمن نے بنایا۔وہ نصف سنچری بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گزشتہ روزخراب روشنی کی وجہ سے کھیل جلدی ختم ہوگیا تھا اور کھیل کے اختتام پر بھارت نے ایک سو تین رنز بنائے تھے۔افتتاحی بلے باز وریندر سہواگ بغیر کوئی رن بناۓ پویلین واپس ہوگئے جبکہ وسیم جعفر چھبیس رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان راہول ڈراوڈ گیارہ رن پر اینڈریو نیل کا شکار بنے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور میچ کے دوسرے روز پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو اٹھائیس رن بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ایشول پرنس نے شاندار سنچری مکمل کی اور ایک سو اکیس رنز بناکر سری سانتھ کا شکار بنے۔ بلے باز ہرشل گبز نے بھی اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور قیمتی ترسٹھ رنز بنائے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت نے پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ | اسی بارے میں بھارت کے پانچ کھلاڑی آؤٹ15 December, 2006 | کھیل بولرز بے بس کیوں ہوئے21 March, 2004 | کھیل آسٹریلیا چار ٹیسٹ کھیلے گا01 June, 2004 | کھیل انڈیا کے 74 اور پاکستان کے53 10 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||