انڈیا کے 74 اور پاکستان کے53 | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اپنے جس چھ سالہ پروگرام کا اعلان کیا ہے اس کے مطابق پاکستانی ٹیم ان چھ برسوں کے دوران ترپن ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اگر انگلینڈ کے خلاف پاکستان چار ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرتا ہے تو یہ تعداد چوّن ہوجائے گی۔ پاکستان کے مقابلے میں انڈیا اس چھ سالہ عرصے میں چوہتر ٹیسٹ کھیلےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان کا کہنا ہے کہ اس سال ستمبر اکتوبر میں ابوظہبی میں مجوزہ سہ فریقی ون ڈے سیریز ممکن نہیں کیونکہ انگلینڈ کے طویل دورے کے بعد پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیئے انڈیا جانا ہے تاہم پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے ساتھ ون ڈے سیریز آئی سی سی کے ٹور پروگرام میں شامل ہے۔ چونکہ زمبابوے کی ٹیسٹ رکنیت معطل ہے لہذا زمبابوے کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ پاکستان اے کے خلاف چار روزہ میچ کھیلے جبکہ پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں۔ توقع ہے کہ زمبابوے کرکٹ یونین اس تجویز سے اتفاق کرلے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے مطابق سن دو ہزار گیارہ کے عالمی کپ کی میزبانی ملنے کے وقت کسی بھی ملک نے پاکستان میں سلامتی کے خدشات ظاہر نہیں کئے ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کسی بھی غیرمتوقع صورتحال کے پیش نظر پشاور اور ملتان کے نام متبادل مراکز کے طور پر تجویز کرے گا۔ | اسی بارے میں تندولکر کا دور جاری ہے16 February, 2006 | کھیل انڈیا: نیوٹرل میچ، حقوق برائےفروخت01 April, 2006 | کھیل امریکہ کرکٹ کے لیئے بے تاب08 April, 2006 | کھیل پاکستان نے یوریشیا کپ جیت لیا 06 May, 2006 | کھیل یہ جیت کا سنہرا موقع ہے: ڈراوڈ09 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||