انڈیا: نیوٹرل میچ، حقوق برائےفروخت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین کرکٹ بورڈ آئندہ پانچ برس کے لیئے انڈین ٹیم کے نیوٹرل میدانوں پر کھیلے جانے والے میچوں کے نشریاتی حقوق کے لیئے پیشکشیں بھی طلب کر رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے وہ مختلف ممالک میں انڈیا اور دیگر ممالک کے درمیان میچ منعقد کر کے ریونیوجمع کرنے کی کوشش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بی سی سی آئی کے للیت مودی کا کہنا ہے کہ’اس تمام کوشش کا مقصد ان علاقوں میں بھی کرکٹ کا کھیل پہنچانا ہے جو اب تک تک صرف ٹی وی پر میچ دیکھتے رہے ہیں‘۔ مودی کا کہنا تھا کہ ’ہم پہلے بھی نیوٹرل میدانوں پر کھیل چکے ہیں۔ تب ہم نشریاتی حقوق دےد یتے تھے تاہم اب ہم انہیں خود فروخت کریں گے‘۔ انڈین ٹیم مستقبل میں امریکہ، کینیڈا اور ملائشیا میں کرکٹ میچ کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رائٹرز نیوز ایجنسی کا کہنا ہے اس سے بی سی سی آئی ایک سو پندرہ ملین پاؤنڈ کے مساوی رقم حاصل کر سکتی ہے۔ تاہم بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ انڈین بورڈ کے اس پروگرام سے آئی سی سی کا طے شدہ پروگرام متاثر ہو سکتا ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ’ انہیں پہلے سے طے شدہ میچوں کی تعداد کو ذہن میں رکھنا ہوگا اور کھلاڑیوں اور ان کے نمائندوں کی جانب سے یہ پہلے ہی کہا جا چکا ہے کہ ایک سال میں پندرہ ٹیسٹ اور تیس ون ڈے میچوں سے زیادہ نہیں ہونے چاہیئیں‘۔ | اسی بارے میں بھارت: نشریاتی حقوق فروخت17 February, 2006 | کھیل دوردرشن میچ نشر نہیں کرے گا10 January, 2006 | کھیل نشریاتی حقوق، آئی سی سی کا نقصان23 December, 2005 | کھیل نشریاتی حقوق، مسئلہ حل ہوگیا24 February, 2005 | کھیل پروڈکشن حقوق ٹی ڈبلیو آئی کے پاس01 March, 2005 | کھیل ’سیریز کرکٹ کی جیت ہے‘08 March, 2005 | کھیل شرد پوار بھارتی بورڈ کے نئے سربراہ29 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||