شرد پوار بھارتی بورڈ کے نئے سربراہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکومت کے ایک سینئر وزیر شرد پوار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کا انتخاب جیت لیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے عہدے داروں کے انتخاب کے لیے منگل کو کولکتہ میں بورڈ کی اہم میٹنگ ہوئی۔ انتخاب میں مسٹر پوار کو بیس ووٹ حاصل ہوئے جبکہ انکے مخالف رنبیر سنگھ مہندرا کو دس ووٹ ملے۔ کولکتہ میں اپنے انتخاب کے بعد مسٹر پوار نے کہا ہے کہ وہ کھیل کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بورڈ کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہوگی کہ پورے ملک میں انفراسٹرکچر کو مزید بہتر کیا جائے۔ اجتماعی کوششوں سے ہم نوجوان کھلاڑیوں اور شائقین کے ساتھ انصاف کرسکیں گے‘۔ مسٹر پوار نے کہا کہ وہ بورڈ کے قوانین و ضوابط کی اصلاح پر بھی توجہ دینگے۔ اس میں کرکٹ ٹیلی کاسٹ حقوق جیسے متنازعہ معاملے شامل ہیں۔ انہوں نے منصفانہ انتخاب کے لیے سابق الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنا مورتی کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر مورتی کو بورڈ کے انتخابات کے لیے مبصّر مقرر کیا گیا تھا۔ شرد پوار کے گروپ کے دیگر امیدوار بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کےگروپ کے ایک امیدوار نرنجن شاہ بورڈ کے نئے سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر پی ایم پانڈو کا انتخاب ہوا ہے جبکہ خزانچی این شری نواسن منتخب ہوئے ہیں۔ شرد پوار ممبئی کرکٹ بورڈ کے صدر ہیں اور اس بار بورڈ کے صدر کے لیے امیدوار شمالی ہندوستان کی طرف سے نامزد کیا جانا تھا۔ اس کے لیے کشمیر کے سابق وزیرِاعلیٰ فاروق عبداللہ نے شرد پوار کا ساتھ دیا اور انہوں نے ہی کشمیر خطے سے ان کی امیدواری کا اعلان کیا تھا۔ شردو پوار ایک مراٹھا لیڈر ہیں اور مرکزی حکومت کی ایک اتحادی جماعت نیشنلسٹ پارٹی کے صدر ہیں۔وہ منموہن سنگھ کی حکومت میں زراعت کے وزیر بھی ہیں۔ اپنی کامیابی کے لیے انہوں نے کانگریس پارٹی سے بھی مدد کی اپیل کی تھی۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ دینا کے امیر ترین بورڈوں میں سے ایک ہے اور سالانہ کئی کروڑ روپوں کی دیکھ بھال کا کام اسکی نگرانی میں ہوتا ہے۔ گزشتہ کئی برس سے بورڈ کے اکثر عہدے بی سی سی آئی کے سابق صدر جگموہن ڈالمیا کے حامیوں کے پاس رہے ہیں۔ گزشتہ برس اسی مقابلے میں مسٹر پوار ڈالمیا کے گروپ سے ہار گئے تھے۔ اس برس انتخابات کے موقع پر دونوں دھڑوں میں اختلافات اتنے زیادہ ہوگئے تھے کہ فریقین نے عدالتی چارہ جوئی شروع کردی تھی اور بالآخر سپریم کورٹ میں معاملے کے سماعت کے بعد یہ انتخابات دو ماہ کی تاخیر سے ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں صدر کا انتخاب، حکمِ امتناعی جاری22 September, 2005 | کھیل کرکٹ بورڈ کے عہدیدار معطل09 October, 2004 | کھیل بی سی سی آئی:صدر کا انتخاب ملتوی29 September, 2004 | کھیل انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے صدر 29 September, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||