یہ جیت کا سنہرا موقع ہے: ڈراوڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ کا کہنا ہے کہ دورۂ ویسٹ انڈیز میں انڈین ٹیم بیس برس سے برصغیر سے باہر ٹیسٹ سیریز میں کوئی بڑی فتح حاصل نہ کرنےکا گِلہ دھو دے گی۔ انہوں نے کہا کہ’ویسٹ انڈیز کا دورہ ہمیشہ ہی مشکل ہوتا ہے لیکن اس مرتبہ ہمارے لیئے یہ اچھا موقع ہے کہ ہم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں‘۔ انہوں نے کہا کہ’ہم نے چند ٹیسٹ میچ ہارے ہیں اور یہ کچھ زیادہ بری کارکردگی نہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کے لیئے ٹیسٹ کرکٹ سے مطابقت آسان کام نہیں اور ہم ایک ایسی آل راؤنڈر ٹیم بننا چاہتے ہیں جو دونوں طرح کی کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے‘۔ انڈیا نے برصغیر سے باہر سیریز میں کسی مضبوط ٹیم کو 1986 میں اس وقت شکست دی تھی جب انہوں نے دورۂ انگلینڈ میں فتح حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ انڈین ٹیم نے چار سال قبل انگلینڈ اور دو ہزار تین میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز برابر کی تھی۔ انڈیا کی ٹیم اپنے دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران پانچ ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ انڈیا کے آخری دورۂ ویسٹ انڈیز میں گو کہ میزبان ٹیم کو فتح حاصل ہوئی تھی لیکن اس کے بعد اب تک ویسٹ انڈین ٹیم پندرہ میں سے صرف چار ٹیسٹ سیریز جیت سکی ہے۔ | اسی بارے میں ’انڈیا ویسٹ انڈیز میں جیتےگا‘23 April, 2006 | کھیل ایک مکمل بلے باز، راہول ڈراوڈ07 January, 2006 | کھیل کامیابی پروفیشنلزم کا نتیجہ ہے19 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||