’انڈیا ویسٹ انڈیز میں جیتےگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے سپن گیند باز ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ انڈیا ویسٹ انڈیز میں سیریز جیت جائے گا جو چونتیس سال میں ویسٹ انڈیز میں ان کی پہلی کامیابی ہوگی۔ انڈیا کی کرکٹ ٹیم راہول ڈراوڈ کی قیادت میں چار ایک روزہ میع اور چار ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے اگلے ماہ ویسٹ انڈیز روانہ ہو رہی ہے۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انڈیا عالمی کپ کو نظر میں رکھتے ہوئے ٹیم تیار کر رہا اور حالیہ میچوں میں اس کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔ انڈیا نے دو ہزار دو میں ویسٹ انڈیز میں پہلا میچ جیت لیا تھا لیکن وہ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچ ہار گئے تھے۔ اس بار اس بات کا امکان ہے کہ انڈیا کو سچن تندولکر کی خدمات حاصل نہ ہوں۔ تندولکر کے کندھے کا مارچ میں آپریشن ہوا تھا۔ ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ ایک روزہ مقابلے پہلے ہونے کی وجہ سے تندولکر کو صحتیاب ہونے کا وقت مِل جائے گا۔ | اسی بارے میں ’ہربھجن سنگھ بیانات سے بچیں‘ 29 September, 2005 | کھیل بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا31 July, 2005 | کھیل ورلڈ کپ کی تیاری کا وقت 08 April, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز کی ایک اور شکست13 March, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز پر آسٹریلیا کی جیت21 November, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||