BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 November, 2005, 03:31 GMT 08:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویسٹ انڈیز پر آسٹریلیا کی جیت
مائیکل ہسی نے رام نریش ساروان کی گیند پر وننگ شاٹ لگایا
ہوبارٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے ہرا دیا۔

میچ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 78 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا جو اس نے آسانی سے حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے مائیکل ہسی نے ناقابل شکست اکتیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی میتھیوہیڈن تھے جو چھیالیس رنز بنا کر کرس گیل کی گیند پر متبادل کھلاڑی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم تین سو چونتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں آل راؤنڈر براوو 113 اور وکٹ کیپر رامدین 71 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن نے چار جبکہ میگرا، میگل اور بریٹ لی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا: میتھیو ہیڈن، مائیکل ہسی، رِکی پونٹنگ، مائیکل کلارک، برائن ہوج، اینڈریو سِمنڈز، شین وارن، بریٹ لی، گلین میگرا اور میگِل۔

ویسٹ انڈیز: کرس گیل، ڈی سمتھ، رام نریش ساروان، برائن لارا، شِونرائن چندرپال، رام دین، ایڈورڈز، کولی مور اور براوو۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد