BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 September, 2005, 22:15 GMT 03:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا اے سات وکٹوں سے ہار گئی

شاہد نذیر
پاکستان اے کی جانب سے محمد سمیع اور شاہد نذیر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں
پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے کھیل کے تمام شعبوں میں آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم سے بہتر کارکردگی دکھائی اور چار روزہ میچ کے تیسرے دن ہی نتیجہ اپنے حق میں کر لیا۔

آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ایک سو چھیانوے سکور کیا جس میں فل جیک نے سب سے زیادہ چھپن رنز بنائے۔

پاکستان اے کی جانب سے محمد سمیع اور شاہد نذیر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں دو سو تیرہ رنز بنا کر سترہ رنز کی سبقت حاصل کر لی پہلی اننگز میں پاکستانی اوپنر تو ناکام رہے البتہ وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کے سینتیس ناٹ آؤٹ سے پاکستان اے ٹیم یہ برتری دلا دی۔

آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم اپنی دوسری انگز میں پاکستان کے فاسٹ بالرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور صرف ایک سو تیس سکور بنا کر آؤٹ ہو گئی صرف کپتان بریڈ ہیڈن اور نیتھن بریکن نے کچھ مزاحمت کی اور بالترتیب چونتیس اور تیس رنز بنائے۔

فاسٹ بالر محمد سمیع جو کچھ عرصے سے فٹ نس مسائل کا شکار تھے انہوں نے فٹ ہونے کے بعد بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہرنے کا موقع نہیں دیا۔

محمد سمیع نے چوالیس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پیولین کی راہ دکھائی۔ شاہد نزیر،عمر گل اور منصور امجد نے دو دو وکٹیں لیں۔

پاکستان اے کرکٹ ٹیم کو جیتنے کے لیے ایک سو چودہ رنز درکار تھے اور یہ ہدف انہوں نے محض انیس اعشاریہ پانچ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور یوں آسٹریلیا اے ٹیم جسے بہت مضبوط کہا جا رہا تھا صرف تین دنوں میں شکست سے دوچار ہو گئی۔

پاکستانی اوپنرز نے پہلی انگز کے بر عکس دوسری انگز میں اچھا کھیل پیش کیا۔سلمان بٹ نے سینتالیس اور شعیب ملک نے اڑھتیس سکور کیا۔
پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق فتح کا سہرا فاسٹ بالرز کے سر باندھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی پچ فاسٹ بالرز کو خاص مدد نہیں دیتی اس کے باوجود جسطرح محمد سمیع،شاہد نذیر اور عمر گل نے بالنگ کی وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آسٹریلیا اے ٹیم کافی مضبوط ہے تاہم ابھی وہ یہاں کے موسمی حالات اور پچوں سے مطابقت پیدا نہیں کر پائے۔

مصباح الحق نے کہا کہ اگر چہ یہ میچ وہ تین دن میں ہی جیت گئے تاہم اگلے میچز میں کافی سخت مقابلہ ہو گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد