BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 March, 2009, 05:02 GMT 10:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹیم سیل ریسرچ پر پابندی’ختم‘
 سٹیم سیل
سٹیم سیل پر مزید تحقیق سے انسانی جسم کے ’سپیر پارٹس‘ تیار ہو سکیں گے: سائنسدان
امریکی صدر باراک اوبامہ سٹیم سیل کی تحقیق پر سرکاری فنڈز کے خرچ پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کر دیں گے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے صدر اوبامہ سوموار کے روز ایک انتظامی حکم کے ذریعے سٹیم سیل کی تحقیق پر سرکاری رقم کے خرچ پر عائد تمام پابندیوں کو ختم کر دیں گے۔

صدر جارج ڈبلیو بش نے دوہزار ایک میں سٹیم سیل کی تحقیق پر سرکاری فنڈز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔صدر بش نے امریکی سینٹ کی طرف سے اس پابندی کو ختم کرنے کی کوششوں کو دو مرتبہ ویٹو کر دیا تھا۔

سائنسدانوں کا موقف ہے کہ سٹیم سیل پر مزید تحقیق سے انسانی جسم کے لیے ’سپیر پارٹس‘ حاصل کیے جا سکیں گے۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ سٹیم سیل پر مزید تحقیق سے کئی ناقابل علاج بیماریوں جیسے ذیابیطس، پارکنسن، الزائمر اور ریڑھ کی ہڈیوں کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔ ۔
مذہبی حلقے سٹیم سیل کی تحقیق کی مخالفت کرتے ہیں۔ سٹیم سیل کے مخالفیں کا موقف ہے کہ رحم مادر سے انسانی جنین کے حصول کے دوران انسانی جنین ضائع ہو سکتا ہے جو انسانی زندگی کے قتل کے مترادف ہے۔
بعض سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ سٹیم سیل مادر رحم کے علاوہ بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں اور انسانی جسم کے کسی حصے سے سٹیم سیل حاصل کرنے کے بعد ان کو ایک سائنسی عمل کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔
سرکاری فنڈز سے سٹیم سیل کی تحقیق پر پابندی کو ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے سٹیم سیل انسٹیٹوٹ سے منسلک ڈاکٹر جارج ڈیلی نے کہا کہ یہ سٹیم سیل کی تحقیق پر پابندی کا خاتمہ کو اپنی فتح سمجھتے ہیں۔
باراک اوبامہ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ صدر منتخب ہو کر سٹیم سیل پر عائد پابندی کو ختم کر دیں گے۔

اسی بارے میں
امریکی انتخابات سائنسی موڑ پر
17 October, 2004 | نیٹ سائنس
سٹم سیلز کی تحقیق کا معرکہ
20 May, 2005 | نیٹ سائنس
سیل ٹرانسپلانٹ سے بینائی واپس
09 November, 2006 | نیٹ سائنس
ہڈی کے گودے سے شوگر کا علاج
12 November, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد