انڈیا انسان بردار خلائی مشن پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی حکومت نے انسان بردار خلائی پرواز کے لیے ڈھائی ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔ کابینہ کو ابھی ان پیسوں کی منظوری دینی ہے۔ تاہم یہ محض رسمی کارروائی ہوگی۔ انڈیا کے خلائی پروگرام کے ایک ترجمان ایس ستیش نے بتایا ہے کہ خلائی سائنسدان سن دو ہزار پندرہ تک دو خلانوردوں کو زمین کے مدار میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ خلاباز وہاں ایک ہفتہ گزاریں گے۔ واضح رہے کہ پچیس برس قبل بھی ایک بھارتی خلا نورد روس کے خلائی مشن کے ساتھ مدار میں گیا تھا۔ انڈیا اس تاثر کی نفی کرتا ہے کہ وہ خلا میں اپنے ایشیائی حریف چین کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ خلائی پروگرام میں چین کی سبقت سے انڈیا کے سرکاری حلقوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اب تک صرف روس، امریکہ اور چین اپنے خلاباز اپنے خلائی جہازوں پر خلا میں بھیج سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں امریکی سیاح خلائی سفر پر روانہ12 October, 2008 | نیٹ سائنس خلاء میں سیاحت، جیٹ کی رونمائی29 July, 2008 | نیٹ سائنس جاپان کی چیری کا خلاء میں سفر24 April, 2008 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||