جاپان کی چیری کا خلاء میں سفر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان کا خلائی ادارہ جیکسا بہت جلد اپنے قومی پھول چیری کو خلاء میں بھیجنے کا ارادہ رکھتاہے۔ جاپان کا خلائی ادارہ جاپان ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی ’جیکسا، اس پھول کے بیج بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر اپنی سائنسی لیبارٹری میں بھیجےگا۔ اس تجربے سے اس بات کا اندازہ لگایا جائے گا کہ محدود کشش ثقل سے یہ بیج کس حد تک متاثر ہوں گے۔خلائی مرکز دس چیری کے درختوں سے یہ بیج حاصل کرکے بھیجے گا۔ جس میں تین ایسے درخت بھی شامل ہیں جنہیں جاپانی حکومت نے قومی اثاثہ قرار دیا ہے۔ مینڈ سپیس سسٹم کے ترجمان یوکو اوٹیک کا کہنا ہے کہ ’سائنسی تجربات ان پھولوں کو خلاء میں بھیجنے کی ایک وجہ تو یہ ہے لیکن ہم اپنی طرف سےان بیجوں کو خلاء کے سفر پر بھیجنا چاہتے ہیں جیسے کہ کچھ عام لوگ بھی اب وہاں جا سکتے ہیں۔، جاپان کی ان تین قدیم چیری کے درختوں میں سے تکی زکورہ نے اس سال اپنے کھلنے کے موسم میں ایک چھوٹے قصبے مہارو میں اپنی طرف تین لاکھ لوگوں کو راغب کیا۔ ملہارومیں پرائمری سکول کے بچے گرمیوں کے موسم میں خلائی سفر کے لیے اس پھول کے بیج چنیں گے۔ اوریہ بیج خلاء میں چھ ماہ رکھے جانے کے بعد واپسی پر مختلف تحقیقاتی اداروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ | اسی بارے میں ’چاند پر پھُول کِھل سکتے ہیں‘17 April, 2008 | نیٹ سائنس بھونرے ڈائنو سارز کے’ساتھی‘22 December, 2007 | نیٹ سائنس 121 ملین سال قدیم مکڑی دریافت14 June, 2006 | نیٹ سائنس کیا چاند پر پھول اگانا ممکن ہوگا؟12 April, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||