خلاء میں سیاحت، جیٹ کی رونمائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی بِزنِسمین رچرڈ برینسن نے خلاء میں سیاحت کے اپنے منصوبے میں شامل جیٹ طیارے کی رونمائی کی ہے۔ برینسن کے خیال میں سیاحوں کو خلاء کی سیر کروانے کے لیے پرواز میں ابھی اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں۔ ’اِیو‘ نامی اس طیارے کی رونمائی امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ہوئی۔ یہ جیٹ طیارہ اس جہاز کو بلندیوں پر لے کر جائے گا جس میں سیاح سوار ہوں گے اور جو مقررہ بلندی پر پہنچ کر ’اِیو‘ سے الگ ہو گا اور زمین کی فضا سے باہر نکل جائے گا۔ خلاء میں جانے والے چھوٹے جہاز میں چھ مسافر اور دو افراد پر مشتمل عملہ شامل ہوگا۔ اس سفر کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت ایک لاکھ پاؤنڈ ہے۔ اب تک دو سو پچاس ٹکٹ بِک بھی چکے ہیں۔ پرواز سے پہلے ’اِیو‘ کو ابھی آزمائشی پروازوں کے مرحلے سے گزرنا ہے۔ پروگرام کے مطابق خلاء میں جانے والے جہاز کو ’اِیو‘ کے پروں سے منسلک کیا جائے گا۔ پچاس ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ کر چھوٹا جہاز الگ ہو جائے گا اور باسٹھ میل کی بلندی تک پرواز کرے گا۔ سپیس شِپ ٹو کہلانے والا یہ خلائی جہاز ابھی تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ | اسی بارے میں پہلی خاتون خلائی سیاح18 September, 2006 | نیٹ سائنس خاتون خلائی سیاح واپس پہنچ گئیں29 September, 2006 | نیٹ سائنس فضاؤں پر پلاسٹک طیاروں کی حکمرانی17 July, 2006 | نیٹ سائنس ایک کروڑ دس لاکھ پاونڈ کا خلائی سفر03 October, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||