BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 October, 2005, 10:46 GMT 15:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک کروڑ دس لاکھ پاونڈ کا خلائی سفر
ڈاکٹر آلسن
ڈاکٹر آلسن خلاء میں قیام کے دوران کچھ تجربات کریں گے۔
کرایہ ادا کرکے خلاء کے سفر پر روانہ ہونے والے خلائی سیاح جارج آلسن بین القوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں چھٹیوں کے بجائے دس دن سخت مشقت سے گزرنا ہوگا۔

روسی خلائی راکٹ سویوز جس نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے عملے کے دو ارکان کو بھی خلاء میں پہنچا، ہفتے کو قازقستان کے بیکنور کے خلائی اڈے سے روانہ ہوا تھا۔

امریکہ کے یہ تاجر اور سائنسدان بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر دس روز تک قیام کریں گے۔

خلائی سیاحت کے ٹکٹ کی قیمت کو خفیہ رکھا گیا ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی قیمت ایک کروڈ دس لاکھ پاونڈ یا ایک کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔

ڈاکٹر آلسن نے کہا کہ وہ خلاء میں جو چھٹیاں گزارنے گئے ہیں اصل میں کام میں صرف کریں گے اور اپنے بنائے ہوئے کچھ تجربات پر کام کریں گے۔

روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ سیاح کا لفظ ان کے لیے اس سفر کے دوران استعمال کرنا کچھ نامناسب ہے کیونکہ انہیں سفر پر روانگی سے قبل بھی بہت کام کرنا پڑا ہے۔

ڈاکٹر آلسن خلاء میں قیام کے دوران اپنی فرم سینسر انلمیٹڈ کے بنائے ہوئے کچھ فوٹوگرافی کے آلات کا تجربہ کریں گے۔ سینسر انلمیٹڈ انتہائی حساس فوٹوگرافی فلمیں اور کیمرے تیار کرتی ہے جو امریکی خلائی ادارہ ناسا استعمال کرتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سویز پر موجود افراد کو خلائی سٹیش پر اترنے سے پہلے تین گھنٹے تک اس کے ’ائیر لاکس‘ کے کھلنے کا انتظار کرنا ہو گا۔

66دسواں سیارہ
ماہرین فلکیات نے دسویں سیارے کی تصدیق کی ہے۔
66ڈسکوری خلا میں
زمین کے مدار سے ڈسکوری کی تصاویر
66برف کے نرم گولے
زحل کے دائرے نرم گولوں سے بنے ہیں
پھر چاند کی سیر
ناسا پندرہ سال تک چاند پر خلانورد بھیجے گا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد