BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 August, 2005, 14:26 GMT 19:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈسکوری مرکز پر پہنچ گئی
خلائی شٹل ڈسکوری
امریکی خلائی ادارہ ناسا ڈسکوری کے اس سفر کے لیےایک ملین ڈالر کی رقم خرچ کرے گا
خلائی شٹل ڈسکوری کیلیفورنیا کےایڈورڈس ائیر بیس سے فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر پر پہنچ گئی ہے۔

شٹل کوخصوصی انتظامات کے ساتھ جمبو جیٹ جہاز بوئنگ سات سو سینتالیس کی پشت پرباندھ کر لایا گیا تھا۔ تین ہزار پانچ سواکیاون
کلومیٹر فاصلے پر مشتمل اس سفر کے لیے امریکی خلائی ادارہ ناسا ایک ملین ڈالر کی اخراجات اٹھائے ہیں۔

ڈسکوری کو اپنے سات عملے کے ہمراہ نو اگست کو خراب موسم کی وجہ سے سپیس سینٹر پر اترنے کی بجائے ایڈورڈس ائر بیس پر اترنا پڑا تھا۔ شٹل انٹرنیشنل خلائی سینٹر میں اپنا چودہ روز کا خلائی سفر مکمل کرکے زمین پر اتری تھی۔

اس کے زمین پر اترنے کے بعد اس کی مرمت کےکام کا آغاز کردیا گیا تھا۔ تکنیکی عملے نے اس کے سامنے کے حصے میں المونیم کا ایک ایسا حصہ بنیایا جس کے ذریعے اسے کچھنچنے میں آسانی ہو سکے۔ رات دن کام کرنے والے اس کے عملے نے آخر اسے سفر کے قابل بنا دیا۔

جمعہ کو ناسانے یہ اعلان کیا تھا کہ شٹل مارچ سے پہلے پرواز نہیں کرے گی۔

شٹل کو بیس پر اس لیےاتنا عرصہ رکنا پڑا کیوں کہ اس کے بیرونی ایندھن کے ٹینک سےفوم کا ایک ٹکڑا ٹوٹ گیا تھا۔

اس طرح کی ہی صورت حال کی وجہ سے دو ہزار تین میں کولمبیا زمین پراترتے وقت تباہ ہوگئی تھی اور اس میں سوار ساتوں خلانورد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد