ڈسکوری سے فوم ٹکرایا ہوگا: ناسا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ناسا کے سائنسدانوں نے خیال ظاہر کیا ہے حفاظتی فوم کا ٹکڑا ڈسکوری کے ونگ سے ٹکرایا ہے۔ لیکن انہیں یقین ہے کہ خلائی شٹل بحفاظت زمین پر واپس آ جائے گی۔ ناسا کے ڈپٹی پروگرام مینیجر وائن ہیل نے کہا ہے کہ نئی تصویری شہادتوں سے اس بات کا پتا چلتا ہے کہ اس کے ایک ونگ کو نقصان پہنچا ہے۔ لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ناسا میں اس بات پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں کہ آیا فوم کا ٹکڑا ونگ سے ٹکرایا یا نہیں۔ اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ ڈسکوری کے ایندھن کی ٹینکیوں سے کچھ حصوں کے ٹوٹ کے گرجانے کے بعد خلائی طیاروں کی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ناسا کے اعلان کے مطابق ڈسکوری کی لانچنگ یا اڑائے جانے کے وقت اس کے کچھ ٹکڑے ٹوٹ کر گر گئے تھے جس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ناسا نے کہا ہے کہ ان تحقیقات کے مکمل ہونے تک ڈسکوری کی تمام پروازیں معطل رہیں گی۔ ناسا کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈسکوری کے ایندھن کے ٹنکیوں پر دت کو کم رکھنے حدت کو کم کرنے کے لیے چڑھائے گئی فوم کی پرت کا ایک بڑا ٹکڑا علیحدہ ہو گیا تھا لیکن اس سے خلائی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس سے قبل سن دوہزار تین میں خلائی طیارہ کولمیبا اس قسم کے ایک واقعہ کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ ڈسکوری خلائی جہاز مصنوعی سیارے آئی ایس ایس پر کچھ فاضل پرزے اور رسد کی اشیاء لے کر جا رہا تھا۔ کولمبیا کو حادثہ پیش آنے کے بعد ڈسکوری کو پہلی مرتبہ مدار میں بھیجا گیا ہے۔ ڈسکوری گیارہ دن میں مدار کا چکر لگا کر زمین پر واپس پہنچ جائے گی۔ ناسا نے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ ڈسکوری پر لگائے گئے کیمروں کی مدد سے اس کے ایندھن کی ٹینکیوں کو پہنچنے والے نقصان کی تصاویر دیکھ کر کیا ہے۔ ڈسکوری پروگرام کے مینیجر بل پارسنز نے کہا ہے کہ ڈسکوری کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے اس میں موجود عملے کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا جب تک اس کی مرمت نہیں کرلی جاتی ڈسکوری کی دوبارہ پرواز نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا وہ اس واقعہ سے ذاتی طور پر مایوس ہوئے ہیں۔ پارسنز نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کے شٹل کی پروازیں معطل کرنے کے فیصلے سے ضرورت پڑنے پر ڈسکوری کے عملے کو خلائی طیارے ایٹلانٹس کے ذریعے واپس لانے کے منصوبے پر کیا اثر پڑے گا۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ خلائی طیارے غیر محفوظ ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||