BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 July, 2005, 15:50 GMT 20:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خلائی شٹل مشن پر روانہ
ڈسکوری شٹل
ڈسکوری شٹل سات اگست کو واپس زمین پر آئے گی
ناسا نے ڈھائی برس کے وقفے کے بعد خلا میں پہلا انسانی مشن روانہ کر دیا ہے۔

خلائی شٹل ڈسکوری اپنے بارہ روزہ مشن پر مقامی وقت کے مطابق صبح دس بج کر انتالیس منٹ پر فلوریڈا کے کینیڈی خلائی سنٹر سے روانہ ہوئی۔

اس موقع پر خلابازوں کے اہلِ خانہ اور خلائی ایجنسی کے اہلکاروں نے شٹل کی کامیاب روانگی پر خوشی کا اظہار کیا۔

ڈسکوری شٹل دھوئیں کے بادل چھوڑتی ہوئی آسمان کی جانب اٹھی۔ ’سالڈ بوسٹر‘ اور بیرونی ٹینک کی علیحدگی کا مرحلہ بغیر کسی خرابی کے طے ہوا اور شٹل پچیس ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے خلا کی جانب بڑھتی گئی۔

ڈسکوری کا عملہ اس مشن کے دوران 2003 میں کولمبیا شٹل کے حادثے کے بعد رائج کیے گئے حفاظتی انتظامات کو ٹیسٹ کرے گا اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر آلات اور سپلائی پہنچائے گا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ اس نے کولمبیا کی تباہی اور سات خلابازوں کی ہلاکت سے سبق سیکھا ہے۔ کولمبیا شٹل زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہوئے تباہی کا شکار ہو گئی تھی۔

ناسا نے اس مرتبہ خلائی شٹل کے مدار میں داخلے کے مناظر کی تصویر کشی کے لیے زمین اور فضا دونوں جگہ کیمرے نصب کیے ہوئے ہیں تا کہ اس عمل کے زیادہ سے زیادہ لمحات کا جائزہ لیا جا سکے۔

ڈسکوری خلائی شٹل کی واپسی سات اگست کو مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر چھیالس منٹ پر کینیڈی سپیس سنٹر پر متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد