BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈسکوری خلا میں جانے کے لیے تیار
ڈسکوری شٹل
کولمبیا شٹل کے حادثے کے بعد ڈسکوری شٹل ڈھائی سال تک زمین پر کھڑی رہی
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیرہ جولائی کو ڈسکوری نامی خلائی شٹل زمین سے روانہ کی جائے گی۔

فروری سن دو ہزار تین میں کولمبیا نامی خلائی شٹل کے حادثے کے بعد یہ خلاء میں جانے والی پہلی شٹل ہوگی۔

خلائی شٹل کولمبیا اس وقت تباہ ہوئی تھی جب وہ اپنا مشن پورا کر کے دوبارہ زمین کی فضاء میں داخل ہو رہی تھی ۔ اس پر سوار سات خلا باز ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی ہفتے ناسا کی نگرانی کرنے والے ایک پینل نے الزام لگایا ہے کہ خلائی ایجنسی نے شٹل کولمبیا کے حادثے کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کی طرف سے دی گئی پندرہ سفارشات میں سے تین پر عمل نہیں کیا۔ لیکن ناسا کے منتظم مائیکل گرفن کا کہنا ہے کہ شٹل ڈسکوری پرواز کے لیے بالکل تیار ہے۔

ڈسکوری پر سات خلال باز سوار ہونگے جو بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے فاضل پرزے لے کر جا رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد