BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 April, 2005, 14:14 GMT 19:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خلائی جہاز منزل پر پہنچ گیا
خلاباز
کولمبیا کی تباہی کے بعد یہ جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک رسائی کا واحد ذریعہ رہا ہے۔
روس کی جانب سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود عملے کی تبدیلی کے لیے بیکانور کے خلائی مرکز سے بھیجا جانے والا سوئز نامی خلائی جہاز اپنی منزل پر پہنچ کر سٹیشن سے جڑ گیا ہے۔

اس خلائی جہاز میں امریکہ، روس اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے تین خلانورد سوار ہیں جن میں سے امریکی اور روسی خلانورد بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر175 دن گزاریں گے جبکہ اطالوی خلا نورداس وقت خلائی سٹیشن پر موجود خلابازوں کے ہمراہ زمین پر واپس آ جائے گا۔

سوئز نامی خلائی جہاز 2003 میں خلائی شٹل کولمبیا کی تباہی کے بعد بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک رسائی کا واحد ذریعہ رہا ہے۔

سوئز راکٹ مقامی وقت کے مطابق چار بج کر چھیالیس منٹ پر خلا میں بھیجا گیا۔ یہ راکٹ بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے اتوار کی صبح جڑے گا اور دس دن کے بعد زمین پر واپس آ جائے گا۔

روسی خلانورد سلیزان شری پوو اور امریکی خلانورد لیری چیاؤ اس جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے۔ یہ دونوں خلانورد اکتوبر سے خلائی سٹیشن پر موجود ہیں۔

اس خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں جانے والے روسی خلانورد سرگئی کریکالیو کے لیے یہ مشن بہت اہم ہے کیونکہ اس مشن کے مکمل ہونے پر وہ خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والے انسان بن جائیں گے۔

امریکی خلائی ادارہ بھی اگلے ماہ سے خلائی شٹل ڈسکوری کے خلا میں بھیجے جانے سے اپنی خلائی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ یہ پرواز 15 مئی سے تین جون کے درمیان ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد