 |  سوِفٹ امریکی، اطالوی اور برطانوی اشتراک سے تیار ہوئی |
کائنات میں ٹائٹینک یعنی بڑے دھماکوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والی خلائی رصدگاہ سوِئفٹ(Swift) منگل سے آن لائن ہو گئی ہے۔ یہ رصدگاہ نومبر میں خلا میں بھیجی گئی تھی اور اس کے بعد سے اس پر تجربات ہو رہے تھے۔ اب پچیس کروڑ ڈالر سے تیار ہونے والی یہ رصدگاہ کام کے لیے تیار ہے اور اس سے حاصل ہونے والی سائنسی معلومات ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کو فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ویب سائٹ پر ماہرین حاصل ہونے والی معلومات سے واضح کریں گے کہ دور دراز ستاروں کے ٹکرانے یا پھٹنے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سوِئفٹ امریکی خلائی ادارے کا منصوبہ تھی جس میں اسے برطانوی اور اطالوی اشتراک بھی حاصل رہا۔ |