ھبل کو بچانے کا منصوبہ ترک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وائٹ ہاؤس کی طرف سے فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے خلائی دوربین ھبل کو بچانے کا منصوبہ ترک کر دیا گیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خلائی ادارہ ناسا اس بات کا باقائدہ اعلان فروری میں کرے گا اور اس کے ساتھ ہی خلاءمیں معلق اس دوربین کو مرمت کے تمام منصوبوں کاخاتمہ ہو جائےگا۔ ھبل کو مرمت کرنے کے منصوبہ کے لیے ایک بلین ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن اخبار کے مطابق ناسا کو اب یہ رقم دستیاب نہیں ہوگی۔ منصوبے کے مطابق خلا بازوں کو خلائی سفر کے کئی مراحل کے دوران دوربین کو مرمت کرنا تھا اور اس میں نئے آلات نصب کرنا تھے۔ گزشتہ بارہ برسوں میں مختلف ٹیمیں خلاء کے چار چکر لگا چکی ہیں جن کے دوران دوربین کومرمت کیا گیا تھا۔ تاہم اس سلسلے کا آخری چکر سن دو ہزارچھ میں متوقع تھا جواب ممکن نظر نہیں آتا۔ وائٹ ہاؤس سے فنڈز سے انکار کے باوجود دوربین اپنے معمول کے کام کرتی رہےگی اور اس سے اُس وقت تک کام لیا جاتا رہے گا جب تک کہ وہ مرمت کے بغیر چلتی رہےگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||