کائنات کے ماضی میں جھانکیۓ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہبل سپیس نام کی دور بین نے کائنات کے نایاب ترین مناظر قید کیۓ ہیں۔ ان مناظر میں کائنات کی اب تک کی سب سے دور اور سب سےکم عمر ایسی کہکشا ییں دیکھی جا سکتی ہیں جو اب تک کسی خلا باز کی نظر سے نہیں گزری تھیں۔ ہبل سپیس کی یہ تحقیق چار ماہ تک آسمان کے صرف ایک چھوٹے سے حصے پر نگاہ مرکوز کیۓ رکھنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس تاریخی منظر سے خلا باز ”بگ بینگ" نام کے اس وقت کے قریب پہنچ گئے جب سائنسدانوں کے مطابق ایک دھماکے سے کائنات وقوع پزیر ہوئی تھی۔ ہبل سپیس کا یہ منظر اس وقت تک کائنات کا سب سے گہرا اور پرانا ترین منظر کہلاۓ گا جب تک خلا میں کوئی دوسری دور بین نہیں بھیجی جاتی۔ اس دور بین سے تقریباً دس ہزار کہکشاؤں کو دیکھا جا سکتا ہے۔سپیس ٹیلی سکوپ سائنس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائیرکٹر سٹیون بیک وتھ کا کہنا ہے کہ یہ منظر ”خوبصورت، بھرپور اور پر تجسس " ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||