BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹارڈسٹ اور سیارچے کا آمنا سامنا
سٹارڈسٹ
یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ سیارچے سے ذرات اکٹھے کرنے کو کوشش کی جائے گی

امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا کے جہاز سٹارڈسٹ کا خلا میں گزرنے والے ایک سیارچے کومٹ وائلڈ ٹو سے آمنا سامنا ہونے والا ہے۔

امریکہ کا تحقیقاتی جہاز گزشتہ پانچ برسوں سے خلا میں ہے اور جمعہ کے روز (آج) وہ اس پوزیشن میں آ جائے گا کہ اس کے اور سیارچے کے درمیان فاصلہ صرف سے تین سو کلو میٹر کا رہ جائے۔

جی ایم ٹی کے مطابق 5.4 کلومیٹر لمبا سیارچہ 1940 منٹ پر پانچ میٹر لمبے خلائی جہاز سٹارڈسٹ کے قریب سے ہو کر گزرے گا۔ اس وقت اس کی رفتار 21960 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔

سٹار ڈسٹ سیارچے کی تصاویر کھینچے گا اور اس کے مرکز سے اٹھنے والے ذرات کو پکڑنے کی کوشش کرے گا۔ اور اس طرح جب وہ 2006 میں زمین پر دوبارہ واپس اترے گا تو اس کے ساتھ وہ ذرات بھی ہوں گے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ سیارچے سے حاصل کیے گئے نمونوں سے نہ صرف یہ پتہ چلایا جا سکے گا کہ سیارچہ کس طرح وجود میں آتا ہے بلکہ اس سے نظامِ شمسی کی بھی ابتدائی زندگی پر نظر ڈالی جا سکے گی۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ڈاکٹر ڈان براؤنلی نے، جو کہ سٹارڈسٹ مشن کے بنیادی تحقیق کار ہیں، کہا ہے کہ اس سے قبل بھی خلائی جہاز سیارچوں کے قریب سے گزرتے رہتے ہیں لیکن کبھی کسی نے ان پر سے نمونے اکٹھے کر کے زمین پر نہیں بھیجے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد